بیٹیے جیکبس

بیٹیے جیکبس

پیدا ہوا: 1 اپریل، 1920

زوول, نیدرلینڈز

بیٹیے اور اُن کی بہن سارٹیے نیدرلینڈز میں اوویریجسیل کے شمال مشرقی قصبے زوول میں ایک یہودی گھرانے میں پیدا ہوئيں۔ بیٹیے کے دوست اُنہیں پیار سے "بیپ" پکارتے تھے۔ جیکبس خاندان کی کھیل کے سامان کی بہت کامیاب دکان تھی۔

1933-39: بچپن میں بیٹیے کو پیانو بجانا، بنائی اور ٹینس کھیلنے کا بہت شوق تھا۔ سولہ سال کی عمر میں سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے کے دوران اُنہوں نے موریٹس وائنبرگ کے ساتھ رشتہ جوڑ لیا جو عمر میں اُن سے دو سال بڑے تھے اور جن کے گھر والے زوول میں واقع ہوٹل وائنبرگ کے مالک تھے۔

1940-42: جرمنوں نے مئی 1940 میں نیدرلینڈز پر حملہ کیا۔ دو سال بعد 4 اگست 1942 کو بیٹیے اور موریٹس کی شادی ہو گئی۔ بیٹیے اپنے شوہر کے ساتھ رہ نہيں سکتی تھیں کیونکہ نازی قوانین کے مطابق یہودیوں کو اپنا پتہ تبدیل کرنے کی ممانعت تھی۔ لہذا وہ اپنے والدین کے ساتھ ہی رہتی تھیں۔ اسی سال نازیوں نے وائنبرگ ہوٹل پر قبضہ کر لیا اور موریٹس اور اُن کے گھر والوں کو ایک جھونپڑی میں منتقل ہونا پڑا۔ بیٹیے روزانہ اپنے شوہر اور سسرال والوں سے ملنے آتی تھیں۔ وہ اور مسز وائنبرگ اکثر ایک ساتھ بیٹھ کر بنائی کرتے اور کتابوں کے بارے میں بات کرتے۔

12 اکتوبر 1942 کو بیٹیے کو جلاوطن کر کے آشوٹژ بھیج دیا گيا جہاں وہ جاںبحق ہو گئیں۔ اُن کی عمر 22 برس تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.