چھایا میڈالیئن

چھایا میڈالیئن

پیدا ہوا: 1915

کوزینچ, پولینڈ

چھایا اور ان کے بھائی اور دو بہنوں نے مشرقی مرکزی پولینڈ میں ایک بڑے برچ کے جنگل کے قریب واقع کوزینک نامی قصبے میں ایک مذہبی، ییڈش زبان بولنے والے گھر میں پرورش پائی۔ بچپن میں چھایا نے عبرانی زبان سیکھی۔ انہوں نے پولیش پبلک اسکولوں سے تعلیم حاصل کی اور 14 سال کی عمر میں ابتدائی تعلیم مکمل کر لی۔ ان کے والد ہاتھ سے بنے ہوئے جوتوں کی فیکٹری کے مالک تھے۔

1933-39: چھایا سیہونی تحریک میں کافی سرگرم تھیں، جہاں ان کی ملاقات اپنے بوائے فرینڈ لیوک زیباسون سے ہوئی۔ چھایا اور لیوک لوبیلسکا اور راڈومسکا کی سڑکوں کے انٹرسیکشن پر واقع کوزینک کے مرکزی پرومیناڈ پر چہل قدم کرتے تھے۔ وہ شادی کرنے والے تھے لیکن ستمبر 1939 میں کوزینک پر جرمنی کے قبضے کی وجہ سے ان کی منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ اسی سال نازیوں نے کوزینک میں یہودی بستی قائم کر لی۔

1940-44: یہودی بستی کے شروع میں وہاں کے رہائشی گارڈ کو رشوت کھلا کر سامان اور کھانے پینے کی اشیاء اندر لایا کرتے تھے لیکن پہلے سال کے بعد یہودی بستی میں آنے جانے پر جرمنوں کی پابندی کی وجہ سے یہ سلسلہ ختم ہو گیا۔ 1942 ميں چھایا کو کوزینک کی یہودی بستی سے جلاوطن کر کے وولانو مشقت کے کیمپ لے جایا گيا، جو پولینڈ میں کیلس کے قریب واقع تھا۔ ایک ہفتے کے بعد چھایا کو پھر سے جلاوطن کر دیا گیا، اس بار انہیں قریبی سکارزیسکو کے مشقت کے کیمپ لے جایا گیا، جہاں وہ ٹائفس کا شکار ہو گئیں۔

چھایا کا 1942 میں ٹائفس کے وجہ سے انتقال ہو گیا۔ ان کا انتقال 27 سال کی عمر میں سکارزیسکو میں ہوا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.