فرانکو سیسانا

فرانکو سیسانا

پیدا ہوا: 20 ستمبر، 1931

بولوگنا, اٹلی

فرانکو، شمالی اٹلی کے شہر بولوگنا میں رہنے والے ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوا۔ باوجود اس کے کہ اٹلی میں ایک فاشست لیڈر بینیتو موسولینی نے 1922 میں اقتدار سنبھالا، بولوگنا کے یہودی پرامن طور پر زندگیاں گزارتے رہے۔ بہت سے اطالوی یہودیوں کی طرح فرانکو کا خاندان اطالوی معاشرے میں بخوبی ضم ہو گیا تھا۔ فرانکو ایک ایلیمنٹری اسکول جاتا تھا۔

1933-39: جب فرانکو 7 سال کا تھا تو موسولینی نے یہودیوں کے خلاف "نسلی" قوانین نافذ کئے۔ فرانکو کو اسکول سے نکال دیا گیا اور اس کی جگہ وہ بولوگنا میں ایک یہودی عبادت گاہ میں عجلت سے بنائے گئے ایک عارضی یہودی اسکول جاتا کرتا تھا۔ فرانکو کو سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ اسے یہودی ہونے کی وجہ سے اپنے دوست کیوں چھوڑنے پڑے۔ 1939 میں اس کے والد انتقال کر گئے اور وہ اپنی والدہ اور بڑے بھائی لیلیو کے ساتھ تورین چلے گئے جہاں اس نے مذہبی اسکول میں جانا شروع کیا۔

1940-44: جولائی 1943 میں موسولینی کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔ دو مہینے بعد جرمن افواج نے اٹلی پر قبضہ کر لیا اور شمالی علاقے پر قابو پا لیا جہاں فرانکو کا خاندان اور اٹلی کے بیشتر یہودی رہتے تھے۔ اٹلی کے باشندے یہودیوں کی حمایت کر رہے تھے لیکن اب اٹلی پر جرمنی کا قبضہ تھا۔ سیسانا کا خاندان پہاڑوں میں چھپ گیا۔ جرمنوں سے بچنے کے لئے وہ ایک جھونپڑی سے دوسری جھونپڑی میں نقل مکانی کرتے رہے۔ لیلیو عدل اور آزادی کے حامی گروپ میں شامل ہو گیا۔ اگرچہ فرانکو صرف 12 سال کا تھا، پھر بھی اُس نے گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔اس کو فخر تھا کہ بہت سے ہہودی اطالوی مزاحمت میں لڑ رہے تھے۔

فرانکو کو پہاڑوں میں اسکاؤٹنگ کی مہم کے دوران جرمنوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اس کی لاش اس کی تیرہویں سالگرہ پر اس کی والدہ کو بھیج دی گئی۔ وہ اٹلی کا سب سے کم سن حامی تھا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.