الیجا لیماجیک
پیدا ہوا: 1897
سوریکووو سیلو, یوگوسلاویہ
الیجا یوگوسلاویہ کے کروئیشین حصے میں واقع ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ اپنے والدین اور دو بھائيوں کی طرح الیجا کا بپتسمہ سربین آرتھوڈاکس مذہب میں ہوا۔ لیماجک خاندن کروئیشیا کے ایسے حصے میں رہتا تھا جہاں زیادہ تر سرب رہتے تھے۔ الیجا کے گریڈ اسکول مکمل کر لینے کے بعد اُن کے گھر والے ڈوبوواک نامی گاؤں چلے گئے۔ 30 سال کی عمر میں اُنہوں نے ایک مقامی لڑکی سے شادی کر لی اور نووسکا چلے گئے جہاں اُنہیں کام بھی مل گیا۔
1933-39: میری ایک اچھی بیوی اور دو خوبصورت بیٹیاں ہيں۔ میں کروئیشیا میں نووسکا نامی گاؤں میں یوگوسلاوین حکومت کے لئے ٹیکس جمع کرنے کا کام کرتا ہوں۔ کروئیشیا کے ایک ایسے گاؤں میں سرب کی حیثیت سے، جس میں اکثریت رومن کیتھلک کی تھی، ہمیں سربین گرجا جانے کے لئے سفر کرنے کی ضرورت پڑتی تھی۔ 1931 میں یوگوسلاویہ کے بادشاہ الیکزینڈر کو قتل کر دیا گیا - وہ سرب تھا اور مقامی کروئیٹس نے اس کے موت کی خوشی میں سرب گھروں کی کھڑکیوں پر پتھر برسائے۔
1940-44: یوگوسلاویہ پر جرمنی کے حملے کے بعد، کروئیشیا میں کروئیشین فاشست حکومت میں آئے۔ نئی حکومت کے قوانین کے مطابق مجھے اپنی نوکری برقرار رکھنے کے لئے رومن کیتھلک مذہب اپنانے کی ضرورت تھی۔ میں نے انکار کر دیا اور مجھے جولائی 1941 میں نوکری سے برخواست کر دیا گیا۔ میں اپنے گھر والوں کو اوکوکانی نامی قصبے میں لے گیا جہاں مجھے ملازمت مل گئی۔ لیکن اوکوکانی میں پہلے مجھے جرمنوں نے اور پھر کروئیشین فاشست نے حراست میں لے لیا۔ دونوں بار مجھے چھوڑ دیا گیا۔ اب مجھے ایک بار بھر کروئیشین فاشستوں نے حراست میں لے لیا ہے۔ میرا قصور صرف اتنا ہے کہ میں ایک سرب ہوں۔
ستمبر 1944 میں کروئیشین فاشستوں نے اوکوکانی کے قریب الیجا کو قتل کر دیا۔ اُن کی عمر 47 سال تھی۔