یوہنا جون (ہین) ہرش

یوہنا جون (ہین) ہرش

پیدا ہوا: 28 نومبر، 1924

کارلسروہے, جرمنی

ہین جرمنی کے شہر کارل سروہے میں ایک یہودی خاندان میں پیدا ہوئیں۔ اُن کے والد میکس ایک فوٹوگرافر تھے۔ جب 1925 میں اُن کا انتقال ہوا تو ہین کی والدہ ایلا نے اُن کےاسٹوڈیو کا کام جاری رکھا۔ 1930 میں ہین نے سرکاری اسکول جانا شروع کیا۔

1933-39: اپریل 1933 میں کارل سروہے میں یہود مخالف بائیکاٹ کے دنون میں وہاں موجود یہودیوں کے دیگر کاروباروں کی طرح ہمارے اسٹوڈیو پر پلاسٹر سے نشانات لگا دئے گئے۔ "یہودیوں سے مت خریدیں" اسکول میں ایک ہم جماعت نے مجھے اپنے طعنوں سے اتنا زیادہ طیش دلایا کہ میں نے اسکا سوئیٹر پھاڑ دیا۔ نومبر 1938 کے منظم قتل عام کے بعد اسٹوڈیو نئے شناختی کارڈوں کے لئے فوٹو اتارنے میں مصروف تھا۔ اِن پر "J" کا نشان ہوتا تھا اور یہودیوں کو ہر وقت یہ نشان ساتھ رکھنا پڑتا تھا۔ اسٹوڈیو 31 دسمبر تک چلتا رہا جب تمام یہودی کاروباروں کو بند کردیا گيا تھا۔

1940-44: ہمیں 1940 میں جلا وطن کر کے گرس بھجوا دیا گیا۔ یہ فرانسیسی ہسپانوی سرحد پر وکی حراستی کیمپ تھا۔ مجھے ایک سماجی کارکن سے معلوم ہوا کہ لی چیمبون گاؤں کے ایک پادری کیمپ سے بچوں کو نکالنا چاہتے تھے۔ چلرڈرنز ایڈ سوسائیٹی کے اِس سماجی کارکن نے مجھے باہر نکالا۔ آزاد ہونا جنت جیسی بات تھی۔ لیکن 1942 میں جرمن فوجی لی چیمبون تک بھی پہنچ گئے اور مجھے چھپنے کیلئے دو مختلف فارموں پر بھیج دیا گيا۔ کسان بخوشی مدد کرنے کیلئے تیار تھے۔ ایک نے کہا کہ "اگر چہ ہمارے پاس زیادہ وسائل نہیں ہیں پھر بھی ہم زیادہ لوگوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔" میں 1943 کے شروع میں سوئزرلنڈ بھاگ گئی۔

جنگ کے بعد ہین سوئزرلینڈ کے مختلف شہروں میں رہیں۔ 1945 میں اُنہوں نے میکس لئیبمین سے شادی کی اور تین سال بعد وہ اپنے شوہر اور بیٹی کے ساتھ نقل مکانی کر کے امریکہ چلی آئیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.