کاٹو ڈکر ناگی

کاٹو ڈکر ناگی

پیدا ہوا: 2 فروری، 1912

اُجپیسٹ, ہنگری

پانچ بچوں میں سے چوتھے نمبر پر کاٹو بوڈاپیسٹ سے پانچ میل دور اُجپیسٹ میں فرنیچر کی ایک کامیباب دکان اور لکڑیوں کے گودام کے یہودی مالکان کے گھر پیدا ہوئی۔ بچپن میں کاٹو کو اپنے بڑے گھر کے خاندانی "آرکسٹرا" میں وائلن بجانے اور گانا گانے میں مزہ آتا تھا۔ وہ کھیلوں کی بھی شوقین تھی۔ اسے تیرنا، سائیکل چلانا اور ٹینس کیھلنا بھی پسند تھا۔ اسے دریائے دانوب میں اپنے دوستوں کے ساتھ کشتی چلانا سب سے زیادہ پسند تھا۔

1933-39: جب میری نئی نئی شادی ہوئی تھی تو میں بوڈاپیسٹ کے شمال مشرق میں واقع زیگیواپل فلوا نامی ایک قصبے میں نقل مکانی کر کے چلی گئی۔ وہاں صرف پانچ یا چھ یہودی خاندان رہتے تھے۔ میرے شوہر کا ایک بڑا جنرل اسٹور تھا اور میں وہاں کیشئر کے طور پر کام کرتی تھی۔ 1939 تک ہم نوٹری، پوسٹ ماسٹر اور دوسرے دستوں کے ساتھ سیر کرنے اور دیگر آؤٹنگ سے لطف اٹھاتے تھے۔ نازی نوجوان رات کو سام دشمن نعرے لگا کر اور ہماری کھڑکوں پر زور زور سے ہاتھ مار کر ہمارے حواس گم کر دیتے تھے۔ ان میں نوٹری کا بیٹا بھی شامل تھا۔

1940-44: 19 مارچ 1944 میں جرمنوں نے ہنگری پر حملہ کیا۔ کچھ مہینوں بعد مجھے اور میرے چھوٹے بچے کو جلا وطن کر دیا گیا۔ میں پورے تین بھیانک دن تک مویشیوں کی گاڑی میں پھنسی رہی۔ میں سینڈر کے ساتھ ایک سہیلی کے بچے کو بھی دودھ پلاتی تھی۔ آش وٹز میں ٹرین سے اترتے وقت ایک آدمی نے مجھ سے آہستہ سے کہا "اپنے بچے کو ایک بوڑھی عورت کے حوالے کر دو جو تمھارے کام کرنے کے دوران اس کا خیال رکھے گی۔ شام کو تم اس کو پھر سے دیکھو گی" اس سے مجھے کچھ اطمنان ملا اور میں نے اپنے سینیکا کو ایک بوڑھی عورت کے حوالے کر دیا اور اس کی منت کی کہ وہ اس کا خیال رکھے۔

34 سالہ کاٹو کو جبری مشقت کیلئے منتخب کر لیا گيا۔ اسے بعد میں معلوم ہوا کہ بوڑھوں اور چھوٹے بچوں کو پہنچتے ہی گیس کے ذریعے ہلاک کر دیا گيا۔ کاٹو کو 1945 میں ماؤتھ ہاؤسن کیمپ سے آزاد کرا لیا گيا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.