مائیکل وون ہوپین والڈ ہورن

مائیکل وون ہوپین والڈ ہورن

پیدا ہوا: 25 مئ، 1889

ٹیسمینیکنی, پولینڈ

مائیکل کی پیدائش گیلیشیا کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ایک گاؤں میں ہوئی تھی۔ گیلیشیا 1918 میں پولینڈ کا حصہ بننے سے پہلے آسٹریا کا ایک صوبہ تھا۔ مائيکل کی پرورش ایک یہودی خاندان میں ہوئی تھی اور وہ پہلی جنگ عظیم کے اختتام تک آسٹروہنگیرین فوج میں ایک افسر تھے۔ جنگ کے بعد مائيکل اور ان کی ہنگری سے تعلق رکھنے والی یہودی بیوی پیرس میں رہنے لگے اور وہاں وہ میکل کے نام سے مشہور ہوگئے۔ وہاں ان کے تین بچے ہوئے۔

1933-39: مشرقی یورپ کے مقابلے میں مائيکل کے گھر والے پیرس میں بہتر زندگی گزار رہے تھے۔ پیرس میں مائیکل ایک کامیاب تاجر تھے اور خشک سامان کی دو دکانوں کے مالک تھے اور ان کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع بھی میسر تھے۔ پیرس میں خاندان اپنے آپ کو جرمنی میں ہونے والی سام دشمنی سے بھی محفوظ محسوس کرتے تھے۔

1940-42: 1940 میں جرمنی نے فرانس کو شکست دے دی۔ مائيکل فرانس کے شہری نہيں تھے، لہذا انہیں بیرون ملک پیدا ہونے والے دوسرے یہودیوں کے ساتھ فوری جلاوطنی کا خطرہ تھا۔ 1941 میں وہ اپنی دکانوں اور بازار میں اپنے سٹال سے ہاتھ دھو بیٹھے اور انہیں حراست میں لے کر چھ مہینوں کے لئے ڈرانسی میں قید کیا گيا۔ جولائی 1942 میں یہودی کے لئے باہر یہودی ستارہ پہننا ضروری قرار دینے کے ایک ماہ بعد مائيکل کو فرانسیسی پولیس نے راستے پر پکڑ کر واپس ڈرینسی بھیج دیا۔ چھ دن بعد جرمن افواج نے مائيکل کے ساتھ پولینڈ میں پیدا ہونے والے دوسرے یہودیوں کو بیل گاڑی میں لاد دیا۔

24 جولائی 1942 کو آشوٹز پہنچنے کے کچھ عرصے بعد ہی مائيکل کو گیس دے کر مار دیا گیا۔ ان کی عمر 53 سال تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.