پاؤلا گارفنکل

پاؤلا گارفنکل

پیدا ہوا: 3 دسمبر، 1920

لوڈز, پولینڈ

پاؤلا لوڈز میں مقیم ایک یہودی مذہبی خاندان میں پیدا ہونے والے چار بچوں میں سے ایک تھی۔ لوڈز ایک بڑا صنعتی شہر ہے جہاں یہودیوں کی بڑی تعداد آباد تھی۔ پاؤلا نے اپنے بچپن میں سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کی اور وہ ہفتے میں تین دن گھر پر یہودی تعلیم کی ٹیوشن لیتی تھی۔ اُس کے والد ایک فرنیچر کی دکان کے مالک تھے۔

1933-39: میرے بھائیوں، بہنوں اور میں نے اپنے یہودی گروپ گارڈونیا کے کلب ھاؤس میں کافی وقت گزارا۔ ہمارا گروپ انسانی اقدار، یہودی شخصی مزدوری اور فلسطین میں یہودی مملکت کی تشکیل میں یقین رکھتا تھا۔ مجھے اپنے ہاتھوں سے کام کرنا بہت پسند تھا۔ میں نے اون کی بنائی کی، کروشیا اور سلائی کا کام کیا۔ ستمبر 1939 میں جب میں سکنڈری اسکول میں تھی تو میری پڑھائی اُس وقت ختم ہو گئی جب جرمنی نے پولنڈ پر حملہ کردیا اور 8 ستمبر کو لوڈز پر قبضہ کر لیا۔

1940-44: 1940 کے اوائل میں ہمارے خاندان کو زبردستی لوڈز یہودی بستی یعنی گھیٹو میں منتقل کر دیا گيا جہاں ہم چھ افراد کو رہنے کیلئے صرف ایک کمرہ دیا گيا۔ خوراک بڑا مسئلہ تھی۔ میں خواتین کے کپڑوں کے جس کارخانے میں کام کرتی تھی وہاں مجھے کم از کم لنچ کیلئے کچھ سوپ مل جاتا تھا۔ لیکن ہمیں اپنے چھوٹے بھائی کے خوراک کی سخت ضرورت تھی جو بہت بیمار تھا اور جسے اندرونی طور پر خون رسنے کا مسئلہ درپیش تھا۔ اپنے کارخانے کی کھڑکی سے میں نے باہر آلوؤں کا کھیت دیکھا۔ یہ جانتے ہوئے بھی کہ اگر پکڑی گئی تو مجھے گولی مار دی جائے گی، میں ایک رات رینگتے ہوئے کھیت میں پہنچی اور زمین کھود کر جتنے ممکن تھے میں نے آلو اکٹھے کئے اور واپس گھر بھاگ آئی۔

1944 میں پاؤلا کو جرمنی کے شہر بریمن میں جبری مزدور کے طور پر منتقل کر دیا گیا۔ 1945 میں اُنہیں برگن بیلسن کیمپ میں آزاد کرا لیا گیا۔ جنگ کے بعد وہ نقل مکانی کر کے امریکہ آ گئیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.