ریورینڈ میرین جیچک ڈیبروسکی
پیدا ہوا: 15 جنوری، 1905
نیووڈووو, پولینڈ
میرین کی پرورش کیتھولک والدین کے ہاں نیووڈووو میں ہوئی۔ نیووڈووو پولینڈ میں صوبے بیالسٹاک میں لومزہ کے قریب واقع ایک قصبہ ہے۔ اُن کا خاندان زاروں کے دور میں 1918 تک اِس قصبے میں رہا جب پولینڈ نے دوبارہ آزادی حاصل کی۔ ہائی اسکول کے بعد میرین کیپوچن فرانسسکن آرڈر آف فرائرز میں شامل ہو گئے۔ فرانس اور اٹلی میں 8 برس کی تعلیم کے بعد وہ واپس پولینڈ آئے تاکہ اپنے آرڈر کے طالب علموں کو فلسفے کی تعلیم دیں۔
1933-39: جب ستمبر 1939 میں جرمنی نے پولنڈ پر حملہ کیا تو میں گروڈنو کے قریب اپنی خانقاہ پر تھا۔ ہم نے تین یفتوں کے بعد اُس وقت خانقاہ کو خالی کر دیا جب سوویت فوجی مشرق کی جانب سے حملہ کرتے ہوئے گروڈنو پہنچ گئے۔ میں واپس لومزا چلا آیا۔ ہمارے نئے سوویت حمکرانوں نے مذہب کو رد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ مذہب کام کرنے والے لوگوں کا استحصال کرتا ہے۔ میں نے اپنے خطبوں میں اِس دعوے کو چیلنج کیا۔ جب مجھے معلوم ہوا کہ سوویت مجھے گرفتار کرنے والے ہیں تو میں فرار ہو کر جرمن مقبوضہ پولینڈ چلا گیا۔
: 1940-45 نازیوں نے 1941 میں مجھے وارسا میں گرفتار کرلیا۔ مجھے بتایا گیا کہ میری گرفتاری کی کوئی خاص وجہ نہیں تھی لیکن ایک تعلیم یافتہ پولش باشندے کی حیثیت سے میرے تعاون پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ مجھے پوویک جیل میں زیر حراست رکھا گیا اور پھر آشوٹز بھیج دیا گیا۔ وہاں کمانڈر نے ہمیں سخت محنت کرنے کے بارے میں لیکچر دیا۔ ایک مترجم نے اُس کی بات چیت کا پولش میں ترجمہ کیا لیکن میں جرمن سمجھتا تھا۔ وہ چلایا کہ ہم کریمیٹوریم کی چمنی کے ذریعے ہی ّزاد ہو سکیں گے۔ اِن الفاظ کے ترجمے کی بجائے مترجم نے کہا کہ "تم ہر چیز پر قابو پا لو گے"۔
ریورینڈ ڈیبروسکی کو جلاوطن کر کے ڈاخو بھیج دیا گیا جہاں اُن پر ملیریا کے تجربات کئے گئے۔ اُنہیں 29 اپریل 1945 کوامریکی فوجیوں نے آزاد کرا لیا اور اُنہوں نے 1949 میں امریکہ آ کر سکونت اختیار کر لی۔