سبینہ زوارک
پیدا ہوا: 24 فروری، 1923
وارسا, پولینڈ
سبینہ کی پرورش وارسا کے جنوب مشرق میں واقع ایک چھوٹے صنعتی شہر پیوٹرکو ٹرائیبونلسکی کے ایک یہودی خاندان میں ہوئی۔ اس کا خاندان ایک غیر یہودی محلے میں رہتا تھا۔ اس کے والد کاروبار کرتے تھے اور اس کی والدہ ایک استانی تھیں۔ ان کے گھر میں یدش اور پولش دونوں ہی زبانیں بولی جاتی تھیں۔ 1929 میں سبینہ نے سرکاری اسکول جانا شروع کیا اور اس کے بعد ایک یہودی سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کی۔
1933-39: یکم ستمبر1939 کو جرمنی نے پولینڈ پر حملہ کردیا۔ چار دن بعد جرمن افواج ہمارے شہر میں گھس آئیں۔ قبضے کے ایک ماہ کے بعد میرے والد کو اپنا کاروبار چھوڑنا پڑا۔ مجھے اسکول چھوڑنا پڑا اور پانچ افراد پر مشتمل میرے خاندان کو جرمنوں کی بنائی گئی ایک یہودی بستی میں زبردستی رہنے پر مجبور کر دیا گیا۔ ہم ایک اور خاندان کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتے تھے۔ چند بلاک کے فاصلے پر ہمیں جرمن گشتی محافظوں اور پکی سڑکوں پر بھاری بھرکم جرمن فوجی بوٹوں کی آواز آتی تھی۔
1940-44: 1942 میں جب یہودی بستی کو ختم کیا جارہا تھا ، میر ی پولش دوستوں ڈنوٹا اور ماریا نے مجھے اور میری بہن کو جعلی پولش شناختی کارڈ دلائے۔ آخری راؤنڈ اپ کی شب کو ہم بھاگ نکلے اور ان کے گھر میں چھپ گئے۔ دو ہفتے بعد میں اور میری بہن نے جرمنی میں کام تلاش کر لیا جہاں ہمیں کوئی نہیں جانتا تھا۔ میں جرمن افسران کے لئے بنے ایک ہوٹل میں میڈ کا کام کرتی تھی۔ ان میں سے ایک نے پوچھا کہ کیا میرے خاندان میں کوئی یہودی تھے۔ اس نے اپنے آپ کو ماہر عمرانیات بتایا اور یہ کہا کہ میرے کان اور میرا خاکہ یہودی لگتے تھے۔ میں نے ناراضگی ظاہر کی اور اپنا کام جاری رکھا۔
27 اپریل 1945 کو ریجنزبرگ جرمنی میں سبینہ کو امریکی فوجوں نے رہا کرا دیا۔ 1950 میں سبینہ ہجرت کر کے امریکہ چلی آئی اور یہاں اس نے آنکھوں کی ماہر ڈاکٹر کا پیشہ اپنا لیا۔