سیگفرائیڈ ووہل فارتھ

سیگفرائیڈ ووہل فارتھ

پیدا ہوا: 26 مارچ، 1904

بیڈ ہوم برگ, جرمنی

سیگفرائیڈ جرمنی سے تعلق رکھنے والے یہودی والدین کے دو بیٹوں میں سب سے بڑے تھے اور فرینکفرٹ میں بڑے ہوئے۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ فرینکفرٹ میں سرٹیفائيڈ پبلک اکاؤنٹینٹ بن گئے۔ اپنے فارغ اوقات میں وہ موسیقی کے بارے میں تنقید نگار کا کام کرتے تھے۔ 1932 میں بحیرہ شمال میں واقع نارڈرنی کے جزیرے پر چھٹیاں گزارنے کے دوران اُن کی ملاقات ہرٹا کیٹز سے ہوئی اور وہ بہت جلد ہی اُن کی محبت میں گرفتار ہو گئے۔

1933-39: نازیوں نے سیگفرائیڈ کے یہودی ہونے کی وجہ اُنہیں اُن کی سرکاری ملازمت سے سبکدوش کر دیا۔ سیگفرائیڈ نے ہرٹا کے گھر رشتہ بھیجا جو منظور بھی ہو گیا باوجود اس کے کہ سیگفرائیڈ کی والدہ اس شادی کے خلاف تھیں۔ وہ جون 1933 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ 1934 میں وہ ایمسٹرڈیم چلے گئے جہاں سیگفرائیڈ کو ملازمت بھی مل گئی۔ ہرٹا نے ایک بیٹی کو جنم دیا اور اُنہوں نے انٹیریئر ڈیکوریٹنگ کا بہت کامیاب کاروبار شروع کر دیا۔ 1939 میں جنگ چھڑنے سے کچھ عرصہ قبل سیگفر ائیڈ کے والدین بھی ایمسٹرڈیم آ گئے۔

1940-44: مئی 1940 میں جرمنوں نے نیدرلینڈز پر قبضہ کر لیا۔ دو سال بعد ووہلفارتھ خاندان کو ٹرین کے اسٹیشن پر حاضری دینے کا حکم ملا لیکن وہ چھپ گئے۔ 1944 میں انہوں نے بی بی سی پر سنا کہ جرمنوں نے قتل گاہ والے کیمپوں میں بیس لاکھ یہودیوں کو ہلاک کر دیا اور سب سے بڑا کیمپ آشوٹز برکیناؤ تھا۔ جب ہرٹا اور سیگفرائیڈ کو حراست میں لینے کے بعد ٹرین میں بٹھایا گیا، سیگفرائیڈ بہت خوف زدہ ہو گئے۔ وہ جرمنوں کو اپنے آپ کے علاوہ کوئی اور چیز حاصل کرنے ن ہیں دینا چاہتے تھے۔ لہذا اُنہوں نے سفر کے دوران اپنے پاس موجود تمام رقم کو پھاڑ ڈالا۔

سیگفرائیڈ کو جلا وطن کر کے آشوٹز بھیجا گيا اور پھر بعد میں شٹٹہاف حراستی کیمپ بھیج دیا گیا جہاں 5 دسمبر 1944 کو اُن کا انتقال ہو گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.