ویٹا ریوکینا

ویٹا ریوکینا

پیدا ہوا: 1901

بیلاروس

5 سال کی عمر تک ان کے دونوں والدین کا انتقال ہوچکا تھا، اور ویٹا اپنے کزنز کے ساتھ رہنے چلی گئیں۔ 18 سال کی عمر میں ویٹا نے آئیوسیف ریوکن سے شادی کر لی اور دونوں منسک چلے گئے جہاں انہوں نے تین بیٹیوں - ہیشیا، ڈورا اور برٹا - کی پرورش کی۔

1933-39: 1930 کی دہائی کے شروع میں ریوکینا خاندان سویسلوخ دریا کے پاس مشرقی منسک میں نووومیسنیٹسکایا سڑک پر رہتے تھے۔ 1930 کی دہائی میں بچیاں سوویت ریاست کے اسکولوں میں تعلیم حاصل کر رہی تھیں، اور ینگ پائیونیئرز نامی سوویت نوجوانوں کی تنظیم کی رکن بھی تھیں۔ 1930 کی دہائی کے اختتام تک منسک میں پولینڈ پر جرمنی کے حملے سے فرار ہونے والے پولیش پناہ گزین بھر گئے تھے۔

1940-43: 27 جون 1941 کو جرمن فوج منسک پہنچ گئی۔ اگست تک ویٹا کے گھر والوں کو منسک کی یہودی بستی میں 46 اوبوونایا اسٹریٹ میں منتقل کر دیا گیا۔ وہاں بھوک سے پریشان لوگ باڑ میں سوراخ بنا کر "آریانوں" کی طرف جا کر خفیہ طریقے سے کھانا تلاش کرنے لگے۔ پکڑے جانے پر سزائے موت سنادی جاتی۔ اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لئے ویٹا کھانا خریدنے کے لئے اپنے گھروالوں کا سازوسامان فروخت کرنے لگی۔ ایک دفعہ وہ اپنے شوہر کا کوٹ فروخت کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ پولیس والے نے کوٹ لے کر اسے پہن لیا۔ پھر اسے اپنا کوٹ دیا اور اسے بہت بے رحمی سے مارا پیٹا۔

ویٹا کی سب سے چھوٹی بیٹی، برٹا، یہودی بستی ختم ہونے سے پہلے وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی۔ ویٹا اور ان کے گھر والوں کو جلاوطن کر دیا گيا اور اس کے بعد ان کا دوبارہ کچھ پتا نہیں چلا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.