ولاڈی سلو پیوٹروسکی
پیدا ہوا: 1892
پلوک, پولینڈ
ولاڈی سلو روسی مقبوضہ پولینڈ میں کیتھولک والدین کے ہاں پیدا ہوا۔ وہ پلوک میں بڑا ہوا۔ یہ وارسا کے جنوب کے دیہی علاقے میں واقع ایک قصبہ ہے۔ سن 1918 میں ولاڈی سلو نے شادی کی۔اس کی بیوی میری اور اس کے چار بچے ہوئے۔
1933-39: ولاڈی سلو بک کیپر کی حیثیت سے کام کرتا تھا اور پھر اس نے مقامی کاشتکاروں کی ایک تنظم میں اکاؤنٹینٹ کی حیتیثت سے کام کیا۔ سن 1931 میں اسے کاشتکاروں کی تنظیم کی ایک ناکام شاخ بند کرنے کیلئے وسزوگروڈ نامی ایک قصبے میں بھیجا گیا۔ ایک سال بعد اس نے وسزوگروڈ میں مقامی کاشتکاروں اور زمینداروں کے ساتھ مل کر ایک نئی کامیاب تنظیم قائم کی۔ 1939 میں جرمنی کے پولینڈ پر حملے کے بعد جرمنوں نے اس تنظیم کو قومی تحویل میں لے لیا اور ولاڈی سلو اور ملازمین کو تنظیم جاری رکھنے کا حکم دیا گیا۔
1940-42: 6 اپریل 1940 کو جرمن پولیس نے وسزوگروڈ میں ولاڈی سلو اور اس کے بڑے بیٹے جانوسز کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ ان کو ایک بڑے خالی صحن میں لے جایا گیا جہاں بہت سے آدمیوں کو دیوار کی طرف منہ کرکے کھڑا کروایا گیا تھا۔ ایک ایک کر کے مزید آدمی لائے گئے۔ گچھ گھنٹوں بعد ولاڈی سلو کو گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ اس کا بیٹا ان 129 افراد میں سے تھا جن کو گرفتار کر کے حراستی کیمپ میں جلاوطن کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد ولاڈی سلو نے تنظیم میں اپنا کام دوبارہ شروع کیااور پولش مزاحمتی گروپ میں شمولیت اختیار کر لی۔ مئی 1942 میں اس کو گرفتار کر لیا گیا اور چار مہینوں تک اس پر تشدد کیا گیا۔
18 ستمبر 1942 کو ولاڈی سلو کو جرمنوں نے پلوک نامی سابقہ یہودی سیکشن میں 12 دوسرے قیدیوں سمیت سرے عام پھانسی دے دی۔