Einsatzgruppen activity in the Ukraine [LCID: ukr73030]
تفصیلات
نقشے

یوکرین اور ملحقہ علاقوں میں آئن سیٹزگروپن (Einsatzgruppen) قتل عام کے مقامات

1941 کے موسم گرما میں سوویت یونین پر جرمنی کے حملے کے بعد جرمنوں نے سوویت فوجوں سے قبضے میں لیے جانے والے علاقے میں یہودی مردوں، عورتوں، اور بچوں کا وسیع پیمانے پر اجتماعی قتلِ عام کا ارتکاب شروع کر دیا تھا۔ یہ قتل یورپی یہودیوں کے اجتماعی قتل عام، "یہودیوں کا آخری علاج" مہم کا حصہ تھے۔ ان میں سے زیادہ تر قتل عام منظم تھے اور ان کا ارتکاب جرمنی میں Einsatzgruppen کہلانے والی ٹاسک فورسز یا خصوصی کارروائی والے گروپوں نے کیا تھا۔ جب جرمن فوج نے سوویت یونین اور اس کے زیر انصرام علاقوں پر حملہ کیا تو Einsatzgruppen کے یونٹس نے جرمن فوج کی پیروی کی۔ Einsatzgruppen کے علاوہ، دیگر جرمن یونٹوں نے بھی گولیوں کے ذریعے اجتماعی قتلِ عام کا ارتکاب کیا۔ ان یونٹس میں آرڈر پولیس بٹالینز، عسکری یونٹس (Wehrmacht)، اور Waffen SS، نیزSchutzmannschaften (مقامی رنگروٹوں سے تشکیل کردہ اشتراکی معاون پولیس یونٹس) شامل تھیں۔ Einsatzgruppen نسبتاً ایک چھوٹا گروپ تھا۔ اضافی فورسز کے بغیر، ان علاقوں میں یہودیوں کا منظم قتل عام ممکن نہ ہوتا۔ 

یہ نقشہ مشرقی یورپ میں جرمن توسیع کے عروج پر قتل عام کے کچھ مقامات کو دکھاتا ہے۔ نقشے پر موجود علاقہ بڑی حد تک آج کے یوکرین اور بیلاروس کے کچھ علاقوں، پولینڈ اور روس سے ملتا جلتا ہے۔ خاص طور پر یوکرینی شہر کیف میں بیبن یار قتل عام کی جگہ ہے (جسے پیلے نقطے سے نشان زد کیا گیا ہے)۔ بیبن یار جنگ عظیم دوم کے دوران ایک ہی مقام پر سب سے بڑے قتل عام کے مقامات میں سے ایک تھا۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.