بیلا سونوویک ميں رہنے والے ایک یہودی خاندان کے چار بچوں ميں سب سے بڑی تھیں۔ اُن کے والد ایک بُنائی کی فیکٹری کے مالک تھے۔ جب 1939 میں جرمنوں نے پولینڈ پر حملہ کیا تو انہوں نے فیکٹری پر قبضہ کرلیا۔ خاندان کا فرنیچرایک جرمن عورت کو دے دیا گیا۔ بیلا کو 1941 میں سوسنوویک یہودی بستی کی ایک فیکٹری میں کام کرنے پر مجبور کر دیا گیا۔ 1942 میں اس خاندان کو بیڈزن یہودی بستی میں جلاوطن کر دیا گیا۔ 1943 میں بیلا کو گراس روزن کے گرائبن نامی ایک ذیلی کیمپ میں جلاوطن کردیا گیا اور 1944 میں برگن۔بیلسن بھیج دیا گیا۔ انھیں اپریل 1945 میں آزاد کرایا گیا، اور وہ 1946 میں ہجرت کر کے ریاستہائے متحدہ امریکہ آ گئیں۔
مجھے ایک فیکٹری میں بھیج دیا گیا۔ وہ ریشوں سے دھاگہ بنا رہے تھے۔ مجھے یقین ہے، یہ یونیفارم یا لباس کیلئے تھا۔ مجھے کچھ چیزیں یاد ہیں۔ مجھے سڑکوں پر چلنا یاد ہے جب ہمیں ویگنوں پر لادا گیا اور جرمنی بھیجا گیا اور پھر ہمیں ایک چھوٹے شہر سے گرائبن تک پیدل گزرنا پڑا جہاں کیمپ تھا، ہم لوگ بے شک سڑکوں پر چل رہے تھے، کبھی بھی فٹ پاتھ پر نہیں۔ اور جرمن سڑکوں پر قطار میں کھڑے ہمیں دیکھ رہے تھے، اور جو مجھے یاد ہے وہ یہ کہ وہ حیرت زدہ تھے۔ ہم لوگ گھروں سے باہر آئے تھے اس لیے ہم اب تک اپنے کپڑوں میں تھے، ہم جیل کے لباس میں نہیں تھے، اور ہمیں ہماری اچھی شکلوں کی وجہ سے منتخب کیا گیا تھا، ہمارے دانت اچھے تھے، ہم میں کسی قدر توانائی موجود تھی اور ہم میں سے کچھ لڑکیاں اور عورتیں خوش شکل تھیں۔ میں بھی خوبصورت تھی. میں اس وقت سولہ سال کی تھی، ہم میں سے کچھ سترہ، اٹھارہ سال سال کی تھیں۔ وہاں کچھ عورتیں اپنی عمر کی تیسری دہائی کے آغاز میں تھیں، اور کچھ واقعی بہت پیاری تھیں۔ اور ایک چیز جو مجھے یاد ہے وہ ہے حیرت۔ جرمن لوگ فٹ پاتھوں پر کھڑے تھے اور وہ کہہ رہے تھے "یہ یہودی عورتیں ہیں؟ یہ کتنی پیاری ہیں۔ یہ کتنی نارمل دکھائی دیتی ہیں۔"
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.