سسلی درمیانے طبقے سے تعلق رکھنے والے ایک یہودی خاندان کے چھ بچوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ 1939 میں ہنگری نے چیکوسلواکیا میں سسلی کے علاقے پر قبضہ کر لیا۔ اُن کے خاندان کے لوگوں کو قید کردیا گيا۔ جرمنوں نے ہنگری پر 1944 میں قبضہ کیا۔ سسلی اور اُن کے خاندان کے لوگوں کو ھسزٹ کی ایک یہودی بستی میں منتقل ہونا پڑا جہاں سے انھیں بعد میں آشوٹز بھجوا دیا گیا۔ سسلی اور اُن کی بہن کو جبری مشقت پر معمور کر دیا گیا۔ اُن کے خاندان کے باقی لوگوں کو کیمپ میں پہنچتے ہی گیس دیکر مار دیا گیا۔ سسلی کو کئی دوسرے کیمپوں میں منتقل کیا گيا جہاں اُنہوں نے کارخانوں میں کام کیا۔ اتحادی فوجوں نے اُنہیں 1945 میں آزاد کرایا۔ جنگ کے بعد وہ اپنے منگیتر سے دوبارہ ملیں اور اُنہوں نے شادی کر لی۔
وہ لوگ ہمیں ایک بڑی عمارت کی طرف لے گئے جس میں شاور کی ٹونٹیاں لگی ہوئی تھیں اور ہم سے کہا گيا کہ ہم اپنے کپڑے اتار دیں۔ چونکہ میں ایک نوجوان اور خود پسند لڑکی تھی لہذا میں ہمیشہ اچھے کپڑے پہنتی تھی۔ اس وقت بھی میں نے اپنے سب سے اچھے کپڑے پہنے ہوئے تھے۔ میرا بہترین کوٹ، میرا بہترین لباس۔ بہرحال میں نے یہ کپڑے اُتارے اور ایک طرف آرام سے رکھ دئے۔ ایک کاپو آئی اور اس نے ان کو ایک طرف پھینک دیا۔ میں نے کہا۔ یہ میرے کپڑے ہیں۔" اس نے کہا "ہاں ٹھیک ہے۔ لیکن تمہیں ان کی اب ضرورت نہیں پڑے گي۔" میں بری طرح گھبرا گئی کیونکہ میں نہیں جانتی تھی کہ اس کا مطلب کیا ہے۔ جب ہم لوگوں نے اپنے لباس اتار دئے تو ہمیں حکم دیا گيا کہ ہر شخص ایک اسٹول پر کھڑا ہوجائے اور انہوں نے ہر جگہ سے ہمارے بال اُتاردئے۔ اس کے بعد جب ہم نے ایک دوسرے کو دیکھا تو پہچان ہی نہ سکے کیونکہ ہم سب نہ صرف لباس کے بغیر تھے بلکہ بالوں سے بھی محروم ہو چکے تھے۔ پھر ہم سب کو اس شاور کے نیچے ڈھکیل دیا گيا۔ ان لوگوں نے سب سے پہلے گرم پانی کھولا۔ وہ پانی اتنا گرم تھا کہ ہم اس سے بچ کر بھاگے لیکن ایس ایس کے اہلکاروں اور کابسوں نے ہمیں مار مار کر واپس شاور کے نیچے جانے کو کہا۔ اس کے بعد اُنہوں نے انتہائی یخ بستہ پانی کھول دیا۔ اس کا اثر بھی ویسا ہی تھا۔ آخر کار ہم شاور سے فارغ ہوئے۔ ہم میں سے ہر ایک کو ایک کپڑا پہننے کیلئے دیا گیا جو ظاہر ہے کہ ہمارے سائز کا نہیں تھا۔ کچھ کو چھوٹے سائز کا لباس ملا جو بہت ہی چھوٹا تھا جبکہ کچھ کو بہت ہی بڑے سائز کا۔ ہمیں انڈر وئر اور بریزئیر یا پینٹیز وغیرہ نہیں دی گئیں۔ صرف وہی ایک کپڑا دیا گیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.