ذاتی تاریخ

میڈلین ڈیوئش اپنی والدہ کی اُن قربانیوں کا ذکر کرتی ہیں جو اُنہوں نے اُنہیں بچنے میں مدد دینے کیلئے کی تھیں

میڈلین چیکوسلواکیہ کے ایک علاقے میں ایک ایسے متوسط طبقے کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جس پر ہنگری نے 1938-1939 میں قبضہ کر لیا تھا۔ اُن کے والد اپنے گھر سے ہی کام کرتے تھے اور اُن کی والدہ ایک گھریلو خاتون تھیں۔ میڈلین نے ہائی اسکول پاس کیا۔ اپریل 1944 میں اُن کے خاندان کو زبردستی ہنگری کی ایک یہودی بستی میں بھیج دیا گيا۔ یہ خاندان اِس یہودی بستی میں دو ہفتے تک رہا اور پھر اُسے آش وٹز بھجوا دیا گیا۔ میڈلین اور اُن کی والدہ کو اُن کے والد اور بڑے بھائی سے الگ کردیا گيا۔ اُن کے والد اور بھائی دونوں جنگ کے دوران زندہ نہیں بچ سکے۔ آش وٹز پہنچنے کے ایک ہفتے بعد میڈلین اور اُن کی والدہ کو بریسلاؤ کے ایک ہتھیاروں کے کارخانے میں کام کرنے کے لئے بھیج دیا گيا۔ یہ لوگ گراس روزن کے ذیلی کیمپ پیٹرزوالڈاؤ میں ایک سال تک رہے اور پھر مئی 1945 میں سوویت فوجیوں نے انھیں آزاد کرایا۔ میڈلین اور اُن کی والدہ امریکہ کا ویزا حاصل کرنے کے دوران میونخ کے ایک بے گھر افراد کے کیمپ میں رہے۔ وہ مارچ 1949 میں نیویارک پہنچے۔

مکمل نقل

ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum Collection
آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.