سن 1941 کے اواخر میں جرمنی نے ڈوکشٹسی میں یہودی بستی قائم کی ۔سن 1942 میں یہودی بستی کے ختم ہونے کے دوران ریچل چھپ گئی۔ وہ اور اسکی والدہ فرار ہو کر ایک دوسری یہودی بستی چلے گئے۔ جب دوسری یہودی بستی بھی ختم ہونے لگی تو وہ دوبارہ فرار ہو گئے۔ ریچل اور اس کی والدہ جنگل میں ایک حامیوں کے گروپ میں جا ملے۔ وہ کھانا پکانے اور ہتھیار صاف کرنے میں اپنی والدہ کی مدد کیا کرتی تھی۔ جنگ ختم ہونے کے بعد ریچل اور اس کی والدہ نے یورپ چھوڑنے کی کوشش کی تھی۔ 1947 میں وہ آخر کار امریکہ پہنچ گئے۔
ہاں۔۔۔وہ حامیوں کا گروپ، ہم جس میں شامل تھے، وہ جنگل کے کنارے تھے۔ ہم مرکزی گروپ کے ساتھ نہیں تھے۔ بنیادی طور پر وہ مواصلتی نظام کو نقصان پہنچاتے تھے۔ مواصلاتی نظام سے مراد ٹرینوں کے ذریعے اشیاء کی ترسیل تھی۔ وہ جاتے تھے اور ریل کی پٹریوں کے کچھ بولٹ ڈھیلے کر دیتے تھے تاکہ ٹرین چل نہ سکے۔ وہ فرنٹ لائنوں کو چیزوں کی ترسیل میں خلل اندازی کرتے تھے اور کبھی کبھی گولہ بارود سے لدی ہوئی ایک آدھ گاڑی کو بھی اڑا دیتے تھے۔ یہ کام ہمیشہ ایسے طریقے سے کرنا ضروری تھا جس کی وجہ سے شک نہ ہو، بلکہ جسے ایک حادثہ تصور جا سکے۔ ورنہ جوابی حملوں کا امکان تھا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.