ولاڈکا بند (یہودی سوشلسٹ پارٹی) کے نوجوانوں کی زوکنفٹ تحریک سے وابستہ تھیں۔ وہ یہودی لڑاکا تنظیم (زیڈ او بی) کی ایک رکن کی حیثیت سے خفیہ طور پر وارسا یہودی بستی میں سرگرم تھیں۔ دسمبر 1942 میں اُنہیں وارسا کے پولینڈ کی طرف کے علاقے آرین میں اسمگل کیا گيا تاکہ وہ ہتھیار حاصل کرنے اور بچوں اور بڑوں کے چھپنے کے لئے خفیہ مکان تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ وہ زیر زمین یہودی تنظیموں اور کیمپوں، جنگلوں اور دوسری یہودی بستیوں میں موجود یہودیوں کے لئے ایک سرگرم پیغام رساں بن گئیں۔
رات کے وقت وہاں موجود ہوتے ہوئے میں نے یہودی بستی سے شعلے بلند ہوتے ہوئے دیکھے۔ میں نے متعدد تصویریں دیکھیں جو میرے دماغ میں نقش ہوگئیں۔ میں نے کچھ یہودیوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ دوڑتے ہوئے دیکھا اور کچھ یہودیوں کو عمارتوں سے کودتے ہوئے بھی دیکھا۔ لیکن میں یہ سب کچھ دورایک کھڑکی سے دیکھ رہی تھی اور کچھ بھی کر نہیں سکتی تھی۔ اورپھر یکا یک شعلوں نے یہودی بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جرمن سڑکوں پر کنٹرول برقرار نہیں رکھ سکتے تھے لہذا اُنہوں نے آگ کے آگے ایک کے بعد دوسری رکاوٹیں رکھنی شروع کر دیں۔ انہوں نے یہودی بستیوں اورعمارتوں کو جلانا شروع کر دیا اور یہ وہ بغاوت تھی جو ہم ۔۔۔ آرین کی ایک چھوٹی جماعت کے طور پر جھیل رہے تھے۔ ہم نے بات چیت کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے کوشش کی کہ یہودی بستی میں جا کر اُن لوگوں کا ساتھ دیں لیکن یہ سب کچھ ناممکن تھا۔ ہمارا اُن سے کوئی رابطہ نہ تھا۔ ہم نے صرف ٹینکوں کو اندر جاتے اور باہر نکلتے دیکھا یا پھر کچھ ایمبولینسوں کو اندر جاتے دیکھا۔ ہم گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سن رہے تھے۔ ہمیں باہر کی دنیا کو بتانا تھا کہ اندر کیا ہو رہا ہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.