میوزک

آپ کا بلی کا بچہ بھوکا ہے

اصلی عنوان: ہنگیرک ڈین کیٹسیلے

موسیقار: ڈینیل کیمپن
شاعر: مورڈیسائی گیبرٹگ
نغمہ گر: مورڈیسائی گیبرٹگ

مورڈیسائي گیبرٹگ، جو پولینڈ کے شہر کراکاؤ میں سن 1877 میں پیدا ہوئے تھے، وہ یدش زبان کے ایک لوک شاعر و نغمہ نگار تھے۔ گیبرٹگ کی تین بیٹیاں تھیں جن کیلئے وہ اپنی نظمیں لکھتے اور اُنہیں پیش کرتے تھے۔ ان کے الفاظ مخصوص دھنوں میں ترتیب دئے گئے تھے اور اُن کے اکثر نغمے ڈائری میں درج شدہ مواد سے مشابہہ تھے۔ گیبرٹگ کی بہت سی نظموں کے موضوعات 1920 اور 1930 کی دہائیوں میں مشرقی یورپی یہودیوں کی طرزحیات سے متعلق تھے۔ لوری "آپ کا بلی کا بچہ بھوکا ہے" 1920 کی دہائی کے آغاز کے زمانے سے ہے۔ جن نغموں کا مخاطب ایک بھوکا بچہ تھا اُن میں بھوک اور محرومی کا تاثر ابھرتا ہے۔

سو جاؤ میری بھوکی بٹیا،
اپنی چھوٹی چھوٹی پیاری پیاری آنکھیں اچھی طرح موند لو
تمھاری ماں بھی بھوکی ہے
مگر وہ روتی نہیں یا شور نہیں مچاتی ہے
اپنی ماں سے کچھ سیکھو میری رانی۔
روشن پہلو کی طرف دیکھنے کی کوشش کرو ۔۔
جب صبح تم جاگو گی تو
سارا گھر تازی تازی روٹی سے بھرا ہوا ملے گا۔
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو
لہذا اب سو جاؤ میری موتی مری بٹیا۔

اب سو جاؤ میری چھوٹی بٹیا،
آج تمہیں کیا ہو گيا ہے؟
تمہارا بلی کا بچہ بھی بھوکا ہے
مگر میں اسے شکایت کرتے نہیں سنتا
سنو یہ کیسے میاؤں میاؤں کر رہا ہے ۔۔ یہ تمہیں بتا رہا ہے:
"گڑيا اپنی ماں کو تنگ نہ کرو!"
تمہارا بلی کا بچہ بھی بھوکا ہے
مگر یہ تمہاری طرح رو نہیں رہا ہے
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو،
اب سو جاؤ میری پیاری بچی

سو جاؤ میری لاڈلی چھوٹی بٹیا
سونے سے تمہاری بھوک کم ہو جائے گی
تمہاری چھوٹی گڑیا بھی بھوکی ہے
مگر وہ روٹی کیلئے روتی نہیں
میری بچی اپنی چھوٹی گڑیا سے کچھ سیکھو
تمہیں معلوم ہے وہ اس وقت کیا سوچ رہی ہو گی؟
"ماں کے دل پر کیا گز رہی ہو گی
جب اس کی پیاری بیٹی بھوکی ہو
اے لیو لیو، اے لیو لیو لیو
لہذا اب سو جاؤ میری پیاری موتی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.