This folio contains the compilation of German orders in Kovno from July 1941 to May 1943, most of which were delivered orally.

اوراھم ٹوری (Avraham Tory)

اوراھم ٹوری (1909-2002) نے لیتھوانیا کے کوونو کی یہودی بستی میں یہودی کونسل (جسے Ältestenrat کے نام سے جانا جاتا ہے) میں بطور سیکرٹری خدمات انجام دیں۔ انہوں نے جرمنی کے حملے کے شروعاتی دنوں سے یہودی بستی کے آخری دنوں تک کی روزمرہ کی ڈائری لکھی ہے۔ ٹوری کو لگتا تھا کہ یہودی بستی کے تجربے کو دستاویزی شکل دینا انتہائی اہم ہے اور انہوں نے یہودی بستی کے خفیہ آرکائیوز کا بندوبست کیا۔

اہم حقائق

  • 1

    جنگ سے قبل ایک وکیل اور صیہونی کارکن، کوونو کی یہودی بستی میں اوراھم ٹوری نے نازی جرائم کو ایک دستاویزی شکل دینے کی خاطر ایک ڈائری رکھی تھی۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہوئے، انہوں نے رپورٹس، بازو کی پٹیاں، جرمنی کے احکامات اور فن پارے جمع کیے، جنہیں انہوں نے اپنی ڈائری کے ساتھ لکڑی کے پانچ ڈبوں میں بند کر کے دفن کر دیا۔

  • 2

    ٹوری نے لیتھوانیا کے پادری فادر ویکس کو ہدایت دی کہ اگر جنگ میں کوئی یہودی زندہ نہ بچے تو وہ ان ڈبوں کو زمین سے نکال کرعالمی صہیونی تنظیم کو بھیج دیں۔

  • 3

    ٹوری نے جو ڈائری اور دیگر دستاویزات محفوظ کی تھیں ان سے کوونو یہودی بستی کی تاریخ کے ایک اہم حصے کو گمنامی سے بچانے میں مدد ملی۔

جنگ عظیم II سے پہلے

ٹوری کی پیدائش 1909 میں لازڈیہائی، لیتھوانیا میں اوراھام گولوب کے یہاں ہوئی، جو اس وقت سارسٹ روس کا حصہ تھا۔ 1950 میں انہوں نے اپنے روسی عرفی نام کی جگہ—عبرانی عرفی نام کا استعمال کیا — دونوں کا مطلب "فاختہ" ہے۔

ماری جمپول، لیتھوانیا میں عبرانی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کرنے اور جنرل صیہونی یوتھ تحریک میں حصہ لینے کے بعد، ٹوری نے کونو اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں لاء اسکول میں تعلیم حاصل کی۔ کونو میں قانون کی ڈگری مکمل کرنے کے بعد، ٹوری نے 1930 کی دہائی میں ایک یہودی پروفیسر کے لاء آفس میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کیا۔

سوویت کی شمولیت اور جرمنی کا قبضہ

سوویت کے 1940 میں لتھوانیا کو شامل کرنے پر، ٹوری سوویت تعمیراتی انتظامیہ کے لیے لتھوانیا میں فوجی اڈے کی تعمیر کے لیے کام کر رہے تھے۔ تاہم، اس دور کی غیر مستحکم سیاست کی وجہ سے، ٹوری کونو سے دو بار فرار ہوئے۔

پہلی بار، وہ اپنی صیہونی "مخالف انقلابی" ہمدردیوں کی وجہ سے گرفتاری اور سائبیریا میں ملک بدری سے متعلق سوویت کے خطرے سے بچنے کے لیے ولنا (ویلنیوس) میں چھپ گئے۔ جون 1941 میں سوویت کے پیچھے ہٹنے کے بعد، ٹوری کے واپس آنے کی اجازت کے بعد، قابض جرمن حکومت کی طرف سے پیدا شدہ خطرات نے انہیں دوبارہ فرار ہونے پر مجبور کردیا۔ لیتھوانیا-روسی سرحد عبور کرنے سے روکنے پر، وہ کونو واپس آئے اور وہ یہودی بستی کی قید میں پھنسے کونو کے باقی یہودیوں کے ساتھ قید ہو گئے۔

یہودی بستی میں محافظ دستاویزات

Secretary of the Kovno ghetto Jewich council Avraham Tory stands with Zvi Brik (left), workshop administrator, in the cemetery of ...

کوونو کی یہودی بستی کے یہودی کونسل کے سیکریٹری اوراھم ٹوری کوونو کی یہودی بستی کے قبرستان میں ورکشاپ کے منتظم زوی برک (بائیں) کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کوونو، لیتھووانیا، سن 1943۔

کریڈٹس:
  • Yad Vashem Photo Archives

دوسروں کی طرح، ٹوری بھی ڈائری رکھنے لگے، رات کو (اسسٹنٹ، پینا شینزون کی مدد سے) دن کے وقت لی گئی یادداشتوں کی بنیاد پر لکھنا شروع کر دیا۔ بطور یہودی کونسل (Ältestenrat) سکریٹری، ان کا نقطہ نظر بالکل منفرد تھا۔ وہ چیئرمین ایلچنن ایلکس اور گیسٹاپو اتھارٹیز کے درمیان ہونے والی بات چیت کو قلم بند کرنے کے قابل تھے۔ انہوں نے وہ ٹیکسٹ فراہم کیا جو پینٹ اینڈ سائن ورکشاپ کے گرافک ڈیزائنرز کے ہاتھوں میں یہودی بستی کے بنیادی دستاویزی ریکارڈوں میں سے دو: مجموعہ "اور یہ قوانین ہیں—جرمن طرز" اور سالانہ کتاب "سلوبوڈکا یہودی بستی 1942" بنا۔

ٹوری کو یہودی بستی کے روزمرہ کے معاملات کے نظم و نسق اور اس کے خفیہ آرکائیوز کا نظم کرنے میں گہری دلچسپی تھی۔ ان کا خیال تھا کہ یہودی بستی کے تجربے کو دستاویزی شکل دینا انتہائی اہم تھا اور انہوں نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے فنکاروں کو سرکاری طور پر اختیار دیا اور تصاویر کی درخواست کی—جس میں آرکائیو کے لیے— 150 تصاویر شامل ہیں۔ انہوں نے کونسل کے مختلف دفاتر سے دستاویزات یا ان سب کی کاربن کاپیاں بھی جمع کیں۔

فرار ہونا

ستمبر 1943 میں جب یہودی بستی حراستی کیمپ میں تبدیل ہو گئی تو جرمنوں پر کونسل کا اثر و رسوخ کم ہو گیا۔ ٹوری نے فرار کے لیے ہر ممکنہ ذرائع تلاش کیا۔ یہودی بستی سے باہر گروپوں کے ساتھ اپنے تعلقات کی وجہ سے، وہ پنینا اور اپنی بیٹی، شولیمت کو محفوظ طریقے سے لے جانے میں کامیاب رہے۔

ٹوری نے لکڑی کے پانچ چھوٹے ڈبوں کو بھی محفوظ کرنے کی تیاریاں شروع کیں جس میں سویت کے ذریعے تعمیر کردہ نا مکمل اپارٹمنٹ کے بلاک C کے بنکر کے نیچے ان کی اپنی ڈائری، حکم ناموں کا مجموعہ، 1942 کی سالانہ کتاب، Ältestenrat  کی دفتری رپورٹس، فن (آرٹ) اور تصاویر شامل تھیں، جسے یہودی بستی کی متعدد کھلی اور خفیہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا گیا تھا۔ اس کے بعد وہ 23 مارچ 1944 کو فرار ہو گئے اور جنگ کے آخری مہینے کونو کے باہر ایک کھیت میں چھپ کر گزارے۔

آرکائیو کو دوبارہ حاصل کرنا

اگست 1944 میں کونو کی آزادی کے فورا بعد، ٹوری بلاک C کی تلاش میں یہودی بستی واپس آئے، تب تک وہ ملبے میں تبدیل ہوچکا تھا۔ وہ اپنے چھپائے ہوئے ڈبوں میں سے صرف تین کو ہی بازیافت کرنے میں کامیاب رہے۔ وہ ان میں موجود مواد کو پولینڈ لے کر گئے۔ وہاں، انہوں نے اپنی ڈائری اور دیگر دستاویزات یہودیوں کو فلسطین پہنچنے میں مدد دینے والی تنظیم Brihah کے ایک رکن کے حوالے کر دیا، جس نے بخاریسٹ تک محفوظ راستے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹوری نے خود چیکوسلواکیہ، ہنگری، رومانیہ، آسٹریا اور اٹلی کا سفر کیا، جہاں وہ دو سالوں تک رہے۔ اکتوبر 1947 میں، وہ ہمیشہ کے لیے تل ابیب پہنچے۔ رومانیہ میں اسرائیلی سفیر کی مدد سے ٹوری نے کونو کی یہودی بستی سے اپنی ڈائری اور زیادہ تر دستاویزات حاصل کیں۔

ہالو کاسٹ کے بعد

وقت کے ساتھ ساتھ، ٹوری نے نمایاں طور پر اسرائیل کے لیے قانونی پیشے کی خدمات انجام دیں، 1969 میں یہودی وکلاء کی بین الاقوامی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد انہیں پہچان ملی۔

پھر بھی ان کی ڈائری کی اشاعت اور دیگر خفیہ محفوظ شدہ دستاویزات ہی تھیں جس نے سب سے زیادہ دیر پا اثر ڈالا۔ 1960 سے لیتھوانیا اور جرمنی کے مرتکبین کے خلاف تفتیش کاروں سے ثبوت کے طور پر مشاورت کی گئی، یہ ڈائری ایک غیر معمولی عینی شاہد کے طور پر نظر آتی ہے۔ اسے 1988 میں عبرانی زبان میں اور دو سال بعد 1990 میں انگریزی زبان میں  Surviving the Holocaust: The Kovno Ghetto Diary کے نام سے شائع کیا گيا۔

ٹوری نے جو ڈائری اور دیگر دستاویزات محفوظ کی تھیں ان سے کونو یہودی بستی کی تاریخ کے ایک اہم حصے کو گمنامی سے بچانے میں مدد ملی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری