Portrait of Władysław Bartoszewski
تفصیلات
تصویریں

زگوٹا کے مشترکہ بانی ولادیسلاف بارتوشیوسکی کا پورٹریٹ

ولادیسلاف بارتوشیوسکی کا پورٹریٹ، پولینڈ، نامعلوم تاریخ۔ 

ولادیسلاف بارتوشیوسکی (1922-2015) یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام  “زگوٹا”) کے مشترکہ بانی اور رکن تھے۔ زگوٹا جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی جسے جلاوطن پولش حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ زگوٹا نے یہودیوں کو نازی ظلم و ستم اور قتل و غارت سے محفوظ رکھنے والی کوششوں کو ہم آہنگ کیا۔ یہ 1942 سے 1945 تک فعال تھی۔

ستمبر 1939 میں جنگ عظیم دوم کے آغاز کے بعد ولادیسلاف بارتوشیوسکی نے پولش ریڈ کراس کلینک میں بطور چوکیدار کام شروع کیا۔ 1940 کے موسم خزاں میں بارتوشیوسکی وارسا میں اچانک گرفتاری کی لہر میں پکڑا گیا اور نازی جرمن حکام نے اسے آشوِٹز کنسنٹریشن کیمپ بھیج دیا۔ اسے 1941 میں ریڈ کراس کی کوششوں کی بدولت رہائی ملی۔ بقیہ پوری جنگ میں بارتوشیوسکی نے خفیہ کام میں شامل ہو کر نازیوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کی۔ وہ یہودیوں کی امداد کے لئے پروویژنل کمیٹی ( زگوٹا کی پیشرو تنظیم) سمیت مختلف زیرزمین تنظیموں کا رکن تھا۔

1942 کے آخر میں جب زگوٹا قائم کی گئی، بارتوشیوسکی یہودیوں کو جعلی دستاویزات یا زگوتا کی زیر نگہداشت  طبی امداد کی فراہمی جیسی خفیہ سرگرمیوں کا ذمہ دار بن گیا۔ بارتوشیوسکی نے جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں یہودیوں کی حالت زار بیان کرنے والی رپورٹیں بھی مرتب کیں۔ 1943 سے شروع کرتے ہوئے اس نے پولینڈ کے حکومتی وفد (Delegatura) کے یہودی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹٰی ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کرنا شروع کر دیا۔ یہ زگوٹا اور جلا وطن پولش حکومت کے مابین رابطہ دفتر تھا۔ 

ولادیسلاف بارتوشیوسکی جنگ میں زندہ بچ گیا اور اس نے ایک مؤرخ اور سیاستدان بن کر کام جاری رکھا۔ 1963 میں  بارتوشیوسکی کو زگوٹا کے اعزاز میں Yad Vashem میں زیتون کا درخت لگانے کے لئے مدعو کیا گیا۔ دو سال بعد 1965 میں Yad Vashem نے بارتوشیوسکی کو قوموں میں راستباز کی حیثیت سے تسلیم کیا۔ 


ٹیگ


Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.