وارسا میں آئرینا سینڈلر کا پورٹریٹ، پولینڈ، سن 1039
آئرینا سینڈلر (Sendlerowa) یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام ’’زگوٹا‘‘ کی رکن تھیں۔ زگوٹا جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی جسے جلاوطن پولش حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ زگوٹا نے یہودیوں کو نازی ظلم و ستم اور قتل و غارت سے محفوظ رکھنے والی کوششوں کو ہم آہنگ کیا۔ یہ 1942 سے 1945 تک فعال تھی۔
آئرینا سینڈلر (1910–2008) 1939 میں جب جنگ عظیم دوم چھڑی، وارسا میں بطور سماجی کارکن کام کر رہی تھی۔ 1940 کے خزاں میں نازیوں کا وارسا کے یہودیوں کو زبردستی یہودی بستی میں منتقل کرنے کے بعد سینڈلر نے یہودیوں کو خوراک فراہم کرنے اور مالی معاونت پیش کرنے کے لئے اپنی حیثیت اور قبل از جنگ نیٹ ورک کا استعمال کیا۔ 1943 کے اوائل تک سینڈلر نے زگوٹا میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ زگوٹا کے اراکین نے پولش یہودیوں کے لئے چھپنے کی جگہیں حاصل کیں اور ان کی دیکھ بھال کرنے والوں کو رقم، خوراک، جعلی شناختی دستاویزات، اور طبی معاونت فراہم کی۔
“جولانٹا” عرفیت کے تحت، سینڈلر نے سینکڑوں یہودی بچوں کو وارسا کی یہودی بستی سے باہر اسمگل کرنے میں مدد کی۔ انہوں نے ان کے لئے یتیم خانوں، کانونٹس، اسکولوں، ہسپتالوں، اور نجی گھروں میں چھپنے کی جگہیں حاصل کیں۔ سینڈلر نے احتیاط کے ساتھ ان کے اصل نام اور مقامات کو کوڈ میں ریکارڈ کرتے ہوئے ہر بچے کو نئی شناخت فراہم کی تاکہ بچ جانے والے رشتہ دار جنگ کے بعد ان کو تلاش کر سکیں۔ 1943 کے خزاں میں سینڈلر کی زگوتا کے بچوں کے سیکشن میں بطور سربراہ تقرری کے چند دنوں کے بعد گسٹاپو (جرمنی کی خفیہ ریاستی پولیس) نے انہیں گرفتار کر لیا ۔ گسٹاپو نے انہیں بے رحمی سے مارا اور اذیت دی۔ پھر بھی سینڈلر نے بچوں یا اپنے ساتھیوں کے نام ظاہر نہیں کیے۔ بعد ازاں ان کے ساتھی امدادی کارکنوں کی طرف سے رشوت کا بندوبست کرنے کی بدولت انہیں گسٹاپو کی قید سے رہا کر دیا گیا۔ خطرات کے باوجود سینڈلر نے نئی عرفیت کے ساتھ زگوٹا کے ساتھ کام کرنا جاری رکھا۔
آئرینا سینڈلر جنگ میں بچ گئیں۔ 1965 میں Yad Vashem نے انہیں قوموں کے درمیان ایک راستباز کے طور پر تسلیم کیا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.