1930 کی دہائی میں ناروے میں وڈکن کوئس لنگ نے ایک نازی نواز پارٹی بنائی جسے فاشسٹ قومی یونین پارٹی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 1940 میں جب جرمنی نے ناروے پر حملہ کیا تو وڈ کن کوئس لنگ نے جرمنی کی حمایت میں حکومت کا تختہ اُلٹ دیا۔ وہ 1942 سے 1945 تک جرمن نواز حکومت کا سربراہ رہا۔ جرمنی کی خاطر ناروے سے غداری کی بنا پر اُس کا نام سازشیوں اور غداروں کیلئے جانا پہچانا نام بن کر رہ گیا۔ دوسری جنگ عظیم کے بعد ناروے کے حکام نے کوئس لنگ کو گرفتار کر کے اُس پر غداری کے الزام میں مقدمہ چلایا اور اُسے موت کی سزا ہو گئی۔
وڈ کن کوئس لنگ ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی ایک پولیس عدالت میں اپنی زندگي کیلئے اپیل کرنے آتا ہے۔ دنیا کے بدنام ترین جنگی غداروں میں سے ایک کو اپنے جرائم کے سلسلے میں انصاف کے کٹہرے لایا جاتا ہے۔ جب جج کمرہ عدالت میں داخل ہوتا ہے تو ایک بڑے جنگی مجرم کے خلاف مقدمے کی ابتدائی سماعت کا آغاز ہوتا ہے۔ [موسیقی] کوئس لنگ جس کا نام نازیوں کی حمایت میں ناروے سے غداری کرنے کی بنا پر لفظ "غداری" سے جُڑ کر رہ گیا، اپنے خلاف مقدمے کی سماعت سننتا ہے۔ وہ شخص جو کبھی انتہائی ظالم اور بے رحم تھا، اُس کے چہرے پر اب خوف کے تاثرات پائے جاتے ہیں۔ نازیوں سے پاک دنیا میں وڈ کن کوئس لنگ کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.