بیلا جاکوبووچ

بیلا جاکوبووچ

پیدا ہوا: 18 ستمبر، 1926

سوزنوویچ, پولینڈ

بیلا پولش سائلیسیا میں ایک چھوٹے سے شہر سوسنوویک میں رہنے والے یہودی خاندان کے چار بچوں میں سے سب سے بڑی تھیں۔ اُن کے والد ایک سلائی کڑھائی کی فیکٹری کے مالک تھے۔ 1938 میں جب اُن کی عمر 12 سال تھی، بیلا نے ایک نجی سیکنڈری اسکول میں تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔

1933-39: جب میرے گھر والے اگست 1939 میں چھٹیاں گزار کر آئے، اس وقت جنگ کی افواہيں سننے میں آتی تھی۔ میری والدہ نے کھانے کا سامان جمع کرنا شروع کر دیا لیکن دکانوں میں ضروری اشیاء ختم ہوچکی تھیں۔ جرمنوں نے 4 ستمبر کو سوسنوویک پر قبضہ کر لیا؛ دو ہفتے بعد انہوں نے شہر کے تمام یہودی مردوں کو جمع کر لیا۔ اس وقت میرے والد کی عمر 39 سال تھی۔ وہ ایک ہفتے بعد واپس آئے۔ انہوں نے وہاں کی صورت حال کے بارے میں کبھی بات نہیں کی۔ لیکن جب وہ واپس آئے ان کے بال سفید ہو چکے تھے۔

1940-44: اگست 1942 میں تمام یہودیوں کو سوسوویک کے اسٹیڈیم میں حاضر ہونے کو کہا گیا۔ کیونکہ میرے والد سلائی کڑھائی کی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے جس کا جنگ میں بہت اہم کردار تھا، انہيں استثنی حاصل تھی – ان کے گھر والوں کو نہيں تھی۔ پورا دن اسٹیڈیم میں کھڑا رہنے کے بعد جرمن ہمیں ایک قریبی عمارت میں لے گئے۔ ہمیں وہاں سے نکالنے کے لئے میرے والد کو فوج کے ایک افسر کو رشوت دینی پڑی۔ اسی رات اس نے ہمیں تلاش کر لیا اور چھت پر لے گیا جہاں ہم برابر والی عمارت پر چڑھ کر چمنی میں اتر گئے۔ اگلے دن ہم ایک ایک کر کے خاموشی سے گھر چلے گئے۔ ہمارا خوف کے مارے برا حال تھا۔

1943 میں بیلا کو جرمنی میں ایک مزدوری کے کیمپ (گرائبین) بھیج دیا گیا اور پھر وہاں سے وہ 1944 میں برگن بیلسن حراستی کیمپ چلی گئیں۔ اُنہیں اپریل 1945 میں (برگن-بیلسن) سے آزاد کروایا گیا اور وہ 1946 میں ہجرت کر کے امریکہ چلی آئیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.