چاجا کوزلوسکی
پیدا ہوا: 15 مئ، 1922
آئیوی, پولینڈ
چاجا، پولینڈ کے شمال مشرق میں واقع آئیوی نامی قصبے میں رہنے والے متوسط طبقے کے ایک پہودی خاندان کے چار بچوں میں سب سے بڑی تھی۔ اس کے والد لوہے کا کام کر کے اپنی روزی کماتے تھے۔ چاجا پہلے ایک نجی یہودی اسکول جاتی تھی جہاں مذہبی اور غیر مذہبی مضامین پڑھائے جاتے تھے۔ چوتھی جماعت میں وہ ایک سرکاری اسکول میں منتقل ہو گئی اور شام کو عبرانی اسکول جایا کرتی تھی۔
1933-39: آئیوی میں میں ایک صہیونی نوجوانوں کی تنظیم سے تعلق رکھتی تھی۔ ہم بیشتر اوقات فلسطین سے متعلق لیکچر سنا کرتے تھے۔ میری بہت سے کھیلوں میں دلچسپی تھی۔ 1937 میں میں نے ہائی اسکول ختم کیا اور درزن کا کام سیکھنا شروع کیا۔ 1939 میں جب سوویت یونین نے پولینڈ کے ہمارے علاقے پر قبضہ کیا تو میں سلونم نرسنگ اسکول میں داخل ہو گئی۔ سوویت یونین کے قبضے سے پہلے میں ایسی تعلیم کے اخراجات کبھی بھی پورے نہیں کر سکتی تھی۔ لیکن حکومت نے اعلی تعلیم کے اخراجات اپنے ذمہ لے لئے تھے۔
1940-42: جب جرمنی نے سوویت یونین پر حملہ کیا تو میں آئیوی لوٹ گئی۔ 1942 میں ایک حامی گروہ نے، جس میں میرا دوست روبن شامل تھا، آئیوی کی یہودی بستی سے فرار ہونے میں میری مدد کی۔ میں نے جنگل میں ایک حامی ہسپتال میں کام کرنا شروع کیا— جو زمین میں ایک پوشیدہ غار تھا۔ ہم مقبوضہ جرمن دوکانوں سے طبی لوازمات "حاصل کیا کرتے" تھے اور تیل کے چراغوں کی روشنی میں سرجری کرتے تھے۔ آلات کو ابال کر جراثیم سے پاک کیا کرتے تھے۔ ہم بے ہوش کرنے کیلئے شراب استعمال کرتے تھے اور نمک سے زخم صاف کیا کرتے تھے۔ جب جسم کے کسی عضو کو کاٹنے کیلئے ہمیں سرجری کا آرا نہیں ملتا تھا ہم بڑھئی کا آرا استمعال کر لیتے تھے۔
حامیوں کے ساتھ رہنے کے دوران 1942ء میں چاجا اور روبن نے شادی کر لی۔ ان کو 1944ء میں آزاد کر دیا گیا اور 1949ء میں انہوں نے امریکہ ہجرت کر لی۔