ایلیئس (ایلیا) گروسمین

ایلیئس (ایلیا) گروسمین

پیدا ہوا: 29 مارچ، 1921

میڈزیلابورک, چیکوسلواکیا

ایلیئس شمال مشرقی سلواکیا میں پہاڑیوں پر واقع ایک چھوٹے سے قصبے میں پیدا ہوئے۔ اُن کے گھر والے یہودی تھے اور وہ ایک مذہبی گھرانے میں بڑے ہوئے جہاں یدش اور ہنگیرین زبانیں بولی جاتی تھیں۔ اُن کے والد گھر گھر جا کر چیزیں بیچتے تھے اور اُن کی والدہ ایک کریانے کی دکان چلاتی تھیں۔ سرکاری اسکول جانے کے علاوہ، ایلیئس کو رسمی یہودی تعلیم بھی دلوائی گئی اور وہ میڈزیلابورک کے پیشوا کی اکیڈمی بھی جایا کرتے تھے۔

1933-39: قصبے میں رہنے والے زیادہ تر یہودی تھے اور نازی جرمنی کے بارے میں فکرمند رہتے تھے۔ مارچ 1938 میں جرمنی نے آسٹریا پر قبضہ کر لیا اور ہم سب گھبرا گئے۔ کچھ لوگ فلسطین چلے گئے، لیکن ہمارے قصبے میں یہودی رہنما فلسطین میں یہودی ریاست بنانے کے خلاف تھے۔ میں قصبے میں موجود یہودی ریاست کے صرف چند حامیوں میں سے ایک تھا۔ مارچ میں آزاد سلواکیا کی تشکیل کے بعد وہ نازی جرمنی کا حامی بن گیا اور یہودیوں کے خلاف قوانین نافذ کرنے شروع کر دئے۔ ہم نے خدا سے مدد مانگی۔

1940-44: سلواکین حکومت نے ہمارے خاندانی کاروبار کو "آرین" بنا دیا اور ہم اپنے گزربسر کے طریقہ کار سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ میری بیسویں سالگرہ کے بعد مجھے سلاوک لیبر بٹالین میں بھرتی کیا گیا؛ ہماری بٹالین کو "کوشر بٹالین" کہا جاتا تھا۔ مجھے وہی تنخواہ ملتی تھی جو کسی دوسرے فوجی کو ملتی تھی لیکن مجھے بندوق کے بجائے کدال دیا گیا۔ میرا کام سڑک کی تعمیر کرنا تھا۔ بہت محنت طلب کام تھا لیکن میں اکتوبر 1944 تک محفوظ رہا جب ایس ایس نے ہمیں گھیر لیا اور حراست میں لے لیا۔ چار دن بعد میں آشوٹر پہنچا جہاں مجھے گیس چیمبر کے بجائے مشقت کے لئے منتخب کیا گيا۔

ایلیئس کو جنوری 1945 میں فلوزنبرگ کیمپ منتقل کر دیا گیا اور بالآخر 2 مئی 1945 کو امریکی افواج نے اُنہیں ڈاخاؤ کے قریب آزاد کرا لیا۔ 1947 میں وہ ہجرت کر کے امریکہ چلے آئے۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.