ایمینوئل (مانی) منڈیل

ایمینوئل (مانی) منڈیل

پیدا ہوا: 8 مئ، 1936

ریگا, لاٹویا

مانی، ریگا، لاٹویا کے ساحلی شہر میں رہنے والے ایک مذبہی یہودی خاندان میں پیدا ہوا۔ مانی کی پیدائش کے بعد اُس کے والد نے بوڈاپیسٹ میں چیف کینٹر کی حیثیت سے ملازمت قبول کر لی اور ان کا خاندان ہنگری واپس لوٹ آیا جہاں وہ 1933 سے پہلے رہا کرتے تھے۔ مانی کے والد رومبیک کی گلی کے نامور معبد میں رہا کرتے تھے۔ جنگوں کے درمیان بوڈاپیسٹ یورپ کا ایک اہم یہودی مرکز تھا۔

1933-39: میرے والد نے مجھے سائیکل خریدنے سے منع کیا ہوا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ یہودی ہونے کی وجہ سے مجھ سے کوئی میری سائیکل لے لے گا۔ 1938 میں جب یہودی مخالف قوانین متعارف کروائے گئے، ہنگری کے رہنے والے یہودیوں کو شدت سے ہراساں کیا گیا۔ میرے والد نے یہ جاننے کیلٰے اسکول جاتے ہوئے میرا پیچھا کیا کہ کیا میں بلا خوف و خطر وہاں پہنچ جاتا ہوں۔ میرا اسکول میرے گھر سے چند بلاک دور تھا۔ مگر ان کو ڈر تھا کہ کوئی پیچھے سے آ کر مجھے ٹریفک میں دھکا دے دے گا۔ میرے والد نے کہا تھا کہ اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہوئے تھے۔

1940-44: میں صرف اتنا بڑا تھا کہ محلے میں گھوم پھر سکوں۔ جب مارچ 1944 میں جرمن بوڈاپیسٹ میں داخل ہوئے، میری والدہ نے مجھے بتایا کہ ہمیں جلاوطن کیا جا رہا ہے۔ مجھے معلوم نہیں تھا کہ یہ کیا ہوتا ہے۔ مگر مجھے اتنا معلوم تھا کہ ہم جا رہے ہیں۔ مجھے تو وہ ایک غیر معمولی تجربہ لگا۔ مگر میری والدہ نے بتایا کہ یہ بہت خطرناک ہے۔ ہم ایک یہودی گروہ کے ساتھ تھے جس کے بدلے میں جرمن ٹرک لے رہے تھے۔ ہم ریل گاڑيوں میں سوار ہو گئے اور رات کو باہر خیموں میں سو گئے۔ ہم برجن- بیلسن کیمپ پہنچ گئے۔ وہاں بہر کیچڑ تھا اور میرے جوتے پھٹ گئے تھے۔ اس کا مطلب تھا میں یہاں وہاں نہیں بھاگ سکتا تھا، بھاگنا تو ہمارا واحد "کھیل" تھا۔

جنگ کے بعد مانی اپنی والدہ کے ساتھ 1945 میں فلسطین ہجرت کرنے سے چند ماہ پہلے سوٹزرلینڈ چلا گیا۔ 1949 میں وہ نقل مکانی کر کے امریکہ چلا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.