مارتا ہرمین
پیدا ہوا: 23 اکتوبر، 1925
ابوجسزینٹو, ہنگری
مارتا کی پرورش ہنگیرین زبان بولنے والے یہودی والدین کے ہاتھوں سلواکیا کے شہر کوسیک میں ہوئی۔ وہ اُن کی دو بیٹیوں میں سے چھوٹی تھی۔ مارتا ایک یہودی ایلیمنٹری اسکول جاتی تھی۔ اس کے والد ایک چھوٹا سا گروسری اسٹور چلاتے تھے۔
1933-39: ابتدائی اسکول ختم کرنے کے بعد میں نے ثانوی اسکول شروع کیا۔ تعلیم کی زبان سلاوک تھی اور نومبر 1938 میں ھنگری کی افواج کے جنوبی سلواکیا پر قبضہ کرنے تک یہودی امتیازی سلوک کا شکار نہیں بنے تھے۔ جرمنی کی حمایت کے ساتھ کوسک ہنگری کا حصہ بن گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے کاسک رکھ دیا گيا۔ ہمارے نئے ہنگری کے حکمرانوں نے یہود مخالف قوانین متعارف کروائے اور اس کے نتیجے میں میرے والد کو اپنی دکان چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا۔
1940-44: ہمارا خاندان بمشکل گزارہ کر رہا تھا۔ ہماری گزر بسر کیلئے میرے والد نے ہنگری کے قوانین کی خلاف ورزی کر کے گروسری اسٹور کا کاروبار جاری رکھا۔ 1944 کے آغاز میں بالاخر وہ پکڑے گئے اور ان کو کرفتار کر لیا گیا۔ جرمنوں کے ہنگری پر قبضہ کرنے کے ایک مہینے بعد مجھے اور میری والدہ کو ایک قریبی اینٹوں کی فیکٹری میں اکھٹے ہونے پر مجبور کر دیا گیا؛ اور مئی 1944 میں ہمیں کوسک کے بیشتر یہودیوں کے ساتھ آش وٹز میں جلاوطن کر دیا گیا۔ جب ہم آش وٹز پہنچے تو میری والدہ کو گیس چیمبر میں موت کے حوالے کر دیا گیا اور مجھے جبری مزدوری کے لئے منتخب کیا گيا۔
میحیل ڈورف کے ذیلی کیمپ ڈاخو میں منتقل ہو جانے کے بعد، یکم مئی 1945 کو امریکی افواج نے ٹُٹزنگ میں مارتا کو آزادی دلائی اور وہ جلدی اپنے وطن لوٹ گئی۔ وہ 1968 میں امریکہ ہجرت کر گئی۔