روزا اسرائیل والڈہورن

روزا اسرائیل والڈہورن

پیدا ہوا: 26 جولائ، 1887

یاسینیا, چیکوسلواکیا

روزا یاسینیا نامی گاؤں میں مذہبی یہودی والدین کے ہاں پیدا ہوئیں۔ وہ 14 بچوں میں سے ایک تھیں۔ اس وقت اس گاؤں کا نام کوروسمیزو تھا اور وہ ہنگری کا حصہ تھا۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران اُنہوں نے مائيکل وون ہوپن والڈہارن سے شادی کر لی جو آسٹرو ہنگیرین فوج میں افسر تھے اور یاسینیا کے قریب تعینات تھے۔ 1920 کی دہائی میں وہ پیرس چلے گئے جہاں ان کے تینوں بچے بڑے ہوئے۔

1933-39: پیرس میں والڈہارن خاندان کی زندگی ہنگری اور چیکوسلواکیا کی زندگی سے بہت مختلف تھی۔ روزا کے شوہر کی اچھی آمدنی تھی اور انہيں لگتا تھا کہ ان کے بچوں کو تعلیم کے بہتر مواقع میسر ہيں۔ وہ سمجھتے تھے کہ فرانس جرمن حملے کا دفاع کر سکتا تھا اور اپنے آپ کو پیرس میں محفوظ سمجھتے تھے۔

1940-44: جرمنی نے 1940 میں جلد ہی فرانس کو شکست دے دی اور 14 جون کو پیرس پر قبضہ کر لیا۔ پہلے ہنگیرین شہرت کے تحفظ کی وجہ سے روزا جلاوطنی کے خطرے سے محفوظ رہیں۔ لیکن جولائی 1942 میں اُن کے شوہر کو پکڑ کر پولینڈ میں پیدا ہونے والے دوسرے یہودیوں کے ساتھ جلاوطن کر دیا گیا۔ اس کے بعد روزا پیرس میں ایک ایٹک میں جا چھپیں اور اُن کے بچے گاؤں میں۔

ایک مخبر نے روزا کی خبر دے دی اور اُنہیں 2 ستمبر 1943 کو پیرس سے جلاوطن کر دیا گیا۔ دو دن بعد اُنہیں آشوٹز میں گیس دے کر مار دیا گیا۔ روزا کی عمر 56 سال تھی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.