جرمنی نے سن 1939 میں پولنڈ پر حملہ کیا۔ مکاؤ پر قبضہ ہونے کے بعد سام سویت علاقہ میں بھاگ گیا۔ وہ بہم رسانی کے لئے مکاؤ واپس آیا مگر اس کو یہودی بستی میں رہنے پر مجبور کیا گیا۔ سن 1942 میں اس کو Auschwitz کیمپ میں جلاوطن کردیا گیا۔ جیسے ہی سویت فوجیوں نے سن 1944 میں پیش قدمی کی، سام اور دوسرے قیدیوں کو جرمنی کے کیمپوں میں بھیج دیا گيا۔ سارے ساتھیوں کو سن 1945 میں موت مارچ کرایا گيا۔ امریکی فوجیوں نے سام کو ایک بمبار چھاپے کے دوران بھاگنے کے بعد آزاد کرایا۔
ہر دن یہودیوں کو بستی سے باہر جانا پڑتا، سوسو افراد کے گروپوں میں قطار بنانا پڑتی اور جرمنوں کے لئے کام کرنا پڑتا تھا۔ سردیوں میں ہمیں کدالوں کے ساتھ سڑکوں پر گری برف کو صاف کرنا پڑتا تھا۔ گرمیوں میں ہمیں سڑکوں کی تعمیر میں کام کرنا پڑتا۔ ہمیں جرمنوں کے راستے میں آ جانے والے گھروں کو ڈھانا پڑتا تھا۔ خندقیں کھودنا پڑتیں اور ندی نالے صاف کرنا پڑتے۔ وہ ایسے کام تلاش کرتے تھے جو انسانوں کے کرنے کے نہ ہوتے مگر وہ صرف ذلیل اور رسوا کرنے کے لئے ہم سے یہ کام کراتے تھے۔ بہرحال ہم اُن کی توقع سے زیادہ عرصے تک زندہ رہنے میں کامیاب ہو گئے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.