تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
15 ستمبر 1935 کے جرمن سلطنت کی شہریت کے قانون کے ضمیمے کے پہلے صفحے کی شبیہہ۔ یہ اصل قانون سازی کے 13 ضمیموں میں پہلا ضمیمہ ہے جو جرمن سلطنت کی شہریت کے قانون کی پالیسی کے مقاصد کو لاگو کرنے کے لئے نومبر 1935 سے جولائی 1943 تک جاری کئے گئے۔
16 سالہ گھریلو ملازمہ ایمی۔ جی کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ فکری تضاد کی مریض ہیں۔ اُن کی تولیدی صلاحیت ختم کر کے اُنہیں میسیرٹز اوبراوالڈے کے یوتھے نیسیا مرکز پہنچا دیا گیا جہاں اُنہیں 7 دسمبر 1942 کو خواب آور دوا کی زیادہ خوراک دیکر ہلاک کردیا گیا۔ جگہ اور تاریخ غیر یقینی ہے۔
1920 کی دہائی کے دوران شائع ہونے والے ایڈیشنز کی طرح اس فرانسیسی زبان کے ایڈیشن میں کہا گیا کہ یہودی غیر ملکی اورخطرناک اثرات کے حامل ہیں۔ یہ پیرس میں شائع ہوا، 1920 ۔
1922 تک دی انٹرنیشنل جیو جرمنی میں اپنی 21 ویں اشاعت میں پہنچ چکی تھی۔ یہ 1922 میں لیپ زگ میں شائع ہوئی۔
1932 ميں ایک انتخابی مہم کے دوران نازی تحریک کی حمایت میں نکالا جانے والا ایک جلوس۔ برلن، جرمنی، 11 مارچ 1932
1934 میں بروہل کے رائن لینڈ سٹی میں ہٹلر کے حامی ایک نوجوان تصویر کھنچوانے کیلئے پوز دیتے ہوئے۔ 1939 میں دس اور اٹھارہ سال کی عمر کے درمیان سبھی لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے نازی یوتھ گروپوں کی رکنیت لازمی قرار دے دی گئی۔
1935 میں نازی پارٹی کانگریس کے دوران مقررین کے پوڈیم کے پیچھے ایس اے ارکان کی قطاریں۔ نیورمبرگ، جرمنی، ستمبر 1935 ۔
1936 کا ایک پوسٹر: "پورا جرمنی عوامی ریڈیو پر فیوہرر کی تقریر سن رہا ہے۔" اس پوسٹر میں ایک ریڈیو کے گرد لوگوں کی بھیڑ کو دکھایا گیا ہے۔ ریڈیو کافی بڑا ہے جو عوامی اپیل اور نازی نشریات کے سامعین کی بھاری تعداد کی نمائندگی کرتا ہے۔ بنڈیسرشیو کوبلینز (Plak003-022-025)
1936 کی اولمپک کھیلوں کے دوران ایک تقریب میں جرمن شائقین ہٹلر سے متعلق نعرہ "ویئر گیہورین دیئر" [ہم آپ کے ہیں] لگا رہے ہیں۔ برلن، جرمنی، اگست 1936 ۔
1936 کے اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا منظر۔ برلن، جرمنی، یکم اگست، 1936 ۔
1939 کی کل جرمن آبادی میں سے یہودیوں اور "مخلوط نسل" (مشلینج) کے یہودیوں کی تفصیل سے متعلق ایک چارٹ
1942 میں مشرقی پولینڈ میں جلاوطنی کے لئے لوگوں کی پکڑ دھکڑ کے دوران گیٹا روزنزوائیگ جو اس وقت تین یا چار سال کی تھی، اُسے چھپا دیا گیا تھا۔ وہ بالآخرایک عیسائی یتیم خانے میں پہنچ گئی۔ 1946 میں ایڈا روزنشٹائن کو جو اُس کے گھر والوں کی دوست تھی اور جو مارے جانے سے پچ گئی تھی، بچی کے بارے میں…
1945 کے اس پوسٹر میں ایک جنگ زدہ جرمن خاندان کو دکھایا گیا ہے جو عوامی طور پر دعوی کررہا ہے کہ "عظیم شہر فرینکفرٹ کو حاصل کیا جائے گا!" فرنٹ شاشٹٹ ایک ایسا شہر تھا جس کے بارے میں ہٹلر نے اعلان کیا تھا کہ ہر قیمت پر اتحادیوں کے حملے سے اسے محفوظ رکھا جائے گا۔ جنگ کے آخری مہینوں میں،…
1961 میں یروشلم میں مقدمے کے دوران ایڈولف آئکمین نوٹس لے رہے ہیں۔
21 سے 23 جنوری تک جاری رہنے والے منظم قتل عام کے دوران اونی کپٹرے کی دکان خالی کرائی گئی اور پھر اسے تباہ کردیا گیا۔ بخارسٹ، رومانیہ، جنوری 1941۔
21-23 جنوری کے آئرن گارڈ منظم قتل عام کے دوران سفارڈک سناگاگ کو تباہ کر دیا گیا۔ بخارسٹ، رومانیہ، جنوری 1941۔
27 نومبر، 1941ء کو آشوٹز کیمپ میں پہنچے والے ایک ہم جنس پرست قیدی کی شناختی تصویریں جس کو ماوتهاؤسن میں منتقل کر دیا گیا۔
45 ویں پیادہ ڈویژن کا نشان۔ 45 ویں پیادہ ڈویژن کو سنہری تھنڈربرڈ کی وجہ سے "تھنڈربرڈ" ڈویژن کہا جاتا تھا۔ یہ نیٹیو امریکن نشان 1939 میں ڈویژن کے نشان کے طور پر استعمال کیا جانے لگا- اس سے پہلے ایک اور نیٹیو امریکن علامت سواسٹیکا استعمال کی جاتی تھی مگرجب یہ نشان نازی پارٹی سے وابستہ ہوا تو…
6 جون، 1941ء کو آشوٹز کے حراستی کیمپ میں پہنچنے والے ایک قیدی کی شناختی تصویریں جس پر ہم جنس پرستی کا الزام تھا۔ وہ ایک سال بعد انتقال کر گیا۔ آشوٹز، پولینڈ۔
کلاس میں خصوصی تعریف کے لیے"آرین" کی خصوصیات والے ایک بچے پر توجہ مرکوز کرتا ہوا جرمنی کا ایک استاد اس طرح کی مثالوں کے استعمال نے اسکول کے بچوں کو ایک دوسرے کو نسلی نقطہ نظر کی بنیاد پرکھنا سکھایا۔ جرمنی، جنگ کے وقت۔
آزادی کے بعد ڈاخو حراستی کیمپ کی میت سوزی کی بھٹی میں پائی جانے والی انسانوں کی ہڈیاں۔ جرمنی، اپریل 1945
آزادی کے دوران، برجن بیلسن حراستی کیمپ کی بیرکوں میں زندہ بچنے والے رومانی (خانہ بدوش)۔ جرمنی، 15 اپریل، 1945ء کے بعد۔
آزادی کے فورا بعد ایک برطانوی خاتون ایک کیمپ کے زندہ بچ جانے والے شخص کو جوتے پہننے میں مدد دے رہی ہیں۔ برجن بیلسن، جرمنی، مئی 1945 کے بعد۔
آزادی کے فورا بعد ایک روسی ڈاکٹر آشوٹز کیمپ کے زندہ بچ جانے والے لوگوں کا طبی معائنہ کررہا ہے۔ پولینڈ، 18 فروری،1945۔
آزادی کے فوراً بعد کیمپ میں زندہ بچ جانے والے ایک شخص کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ برجن بیلسن، جرمنی 15 اپریل 1945 کے بعد۔
آزادی کے فوراً بعد کیمپ کے زندہ بچ جانے والے لوگ ایک کھیت میں کھانا پکا رہے ہیں۔ برجن بیلسن، جرمنی 15 اپریل 1945 کے بعد۔
آزادی کے فوری بعد آشوٹز کیمپ کے زندہ بچ جانے والے بچے بیرکوں سے باہر آرہے ہیں۔ پولینڈ، 27 جنوری 1945 کے بعد۔
آشوٹز کے مرکزی کیمپ میں اجتماعی قتل کے لیے گیس چیمبر کی جنگ کے بعد کی تصویر۔ پولینڈ، ca. 1947. گست 1940 کے وسط میں، آشوٹز کے حراستی کیمپ کے حکام نے ایک مردہ خانے سے متصل ایک قبرستان کو شروع کیا۔ یہ عمارت آشوٹز کے مرکزی کیمپ کی حدود سے بالکل باہر واقع تھی۔ ستمبر 1941 میں، مردہ خانے کو اجتماعی…
آزادی کے فوری بعد برف کی چادر میں ڈھکے آشوٹز برکناؤ کیمپ کا ایک منظر۔ آشوٹز، پولینڈ، جنوری 1945۔
آزادی کے فوری بعد بوخن والڈ کے بچوں کے "بلاک نمبر 66" سے زندہ بچ جانے والے لوگ۔ یہ بچوں کیلئے مخصوص بیرکیں تھیں۔ جرمنی، 11 اپریل 1945۔
"آسٹربائٹر" (مشرقی علاقوں سے لائے جانے والے کارکن) زیادہ تر مشرقی یورپ سے تعلق رکھنے والی ایسی عورتیں تھیں جنہیں جبری مشقت کیلئے جرمنی لایا گیا۔ وہ "OST" شناختی پٹی پہنے ہوئے ہیں (تصویر کے نچلے درمیانی حصہ میں) جرمنی، 1942 کے بعد۔
آسٹریا پر جرمنی کے قبضے کے فوری بعد، ایک یہودی کے ذاتی کاروبار کے باہر نازی حملہ آور فوجی نگرانی کررہے ہیں۔ کھڑکی پر پینٹ سے لکھی تحریر میں کہا گیا ہے "تم یہودی خنزیر، تمہارے ہاتھ سٹر جائیں!" ویانا، آسٹریہ، مارچ 1938۔
آسٹرین یہودی پناہ گزیں بچے، بچوں کی ٹرانسپورٹ (کنڈرٹرانسپورٹ) میں سے ایک کے رکن، لندن کے ایک ٹرین اسٹیشن پر پہنچے۔ برطانیہ، 2 فروری 1939۔
آشوٹز حراستی کیمپ میں بلاک 10 (بائیں) اور بلاک 11 (دائیں) کے درمیان سیاہ دیوار جہاں قیدیوں کو پھانسی دی جاتی تھی۔ پولنڈ، تاریخ نامعلوم۔
آشوٹز دوم (برکینو) کیمپ کی ہوائی تصویر۔ پولینڈ، 21 دسمبر 1944۔
آشوٹز کی قتل گاہ میں انتخاب کے لئے لائن میں کھڑے ہنگیرین یہودیوں کیلئے گاڑیوں کی قطار۔ پولنڈ، مئی 1944۔
آشوٹز کیمپ میں جلاوطن کئے گئے لوگوں کے سوٹ کیس۔ یہ تصویر سویت فوجیوں کے طرف سے یہ کیمپ آزاد کرا لئے جانے کے بعد لی گئی۔ آشوٹز، پولنڈ، جنوری 1945۔
آشوٹز کیمپ کی ایک قیدی عورت کی شناختی تصویریں۔ پولنڈ، 1942 اور 1945 کے درمیان۔
آشوٹز کیمپ کے آزاد ہونے کی 60 ویں سالگرہ منائے جانے کے دوران آشوٹز کیمپ کی جانب جاتی ہوئی ریلوے پٹریوں پر موم بتیاں روشن کی گئیں۔ پولینڈ، 27 جنوری 2005 ۔
آشوٹز کیمپ کے ایک یہودی قیدی کی شناختی تصویریں۔Auschwitz کیمپ کے ایک یہودی ساتھی کی مماثل تصویریں۔ پولنڈ، 1940 اور 1945 کے درمیان۔
آشوٹز ۔ برکینو کی قتل گاہ کا صدر دروازہ۔ پولینڈ، تاریخ نامعلوم۔
آشوٹز۔ برکینو کیمپ میں بیرکیں۔ یہ تصویر کیمپ کی آزادی کے بعد لی گئی۔ آشوٹز۔ برکینو، پولنڈ، 29 جنوری 1945 کے بعد۔
آشوٹز۔ برکینو کیمپ میں عورتوں کے کیمپ کی بیرکیں۔ پولینڈ، 1944۔
آشوٹس تھری (مونووٹز) کیمپ کی ہوائی تصویر۔ یہ کیمپ آئی جی فاربین پلانٹ سے ملحقہ تھا۔ یہ تصویر امریکہ کے بمبار مشن کے بعد لی گئی تھی۔ پولینڈ، 14 جنوری 1945۔
اتحادی افواج کی طرف ست آزادی دلائے جانے سے کچھ ہی دیر پہلے فرانسیسی مزاحمت کے جنگ جوؤں نے مقبوضہ فرانس کے تمام علاقوں میں بغاوت کی آگ لگا دی۔ یہاں مرسیلے کی بغاوت کے دوران جنگ جو ہتھیار اکھٹے کررہے ہیں۔ مرسیلے، فرانس، اگست 1944
اتحادی فوجی افریقی فوجی مہم کے دوران حلیف فوجوں کے خلاف فتح کے بعد تیونس میں مارچ کر رہے ہیں۔ تیونس، تیونس، 20 مارچ، 1943 ۔
اتحادی فوجی آپریشن ٹارچ کے دوران الجزائر کے ساحل پر بری و بحری حملہ آور کشتیوں پر سوار ہو رہے ہیں۔ شمالی افریقہ، نومبر 1942 ۔
نوجوان جرمن لڑکوں کا ایک گروپ برلن، جرمنی کی ایک باڑ پر لگے ڈیر شٹوئرمر، دیے ووچے اور دیگر پروپیگنڈا پوسٹر دیکھ رہا ہے۔ 1937
ارون رومیل کی افریقی کور کے پینزر ٹینک برطانوی مسلح افواج کے خلاف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ لیبیا، 1941 ۔ 1942 ۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.