ذمہ دار تاریخی تفتیش کا انحصار ایک ذریعے کے معیار اور درستگی کی شناخت کرنے پر ہوتا ہے، خواہ وہ ذریعہ تاریخی واقعات کے متعلق ایک مضمون ہو یا کتاب۔

تاریخی ذریعے کا جائزہ لیتے ہوئے پوچھے جانے والے تین اہم سوالات ہیں:

  • کیا ذریعہ قابل بھروسہ ہے؟
  • کیا ذریعہ مناسب سیاق و سباق فراہم کرتا ہے؟
  • کیا متن پچھلے تناظر میں لکھا گیا ہے؟

کیا ذریعہ قابلِ بھروسہ ہے؟ 

ایک قابلِ بھروسہ ذریعہ:

  • دیگر مصدقہ ذرائع، خاص طور پر بنیادی ذرائع (یعنی ٹائم پیریڈ کے مواد) کا امتزاج استعمال کرتا ہے۔
  • حوالہ جات کا تفصیلاً حوالہ دیتا ہے۔
  • ہر ذریعے کی اندرونی منطق اور ترغیب کو زیر غور لاتا ہے۔
  • عینی شہادت کی تصدیق کے لئے واقعات کو احاطۂ تحریر میں لاتا ہے۔

جیسے کسی بھی موضوع میں ہوتا ہے، معلومات کے ذرائع کے متعلق محتاط انداز میں فرق کرنا چاہیئے۔ درج ذیل سوالات کو زیرِ غور لائیں: 

  • مخصوص متن کیوں لکھا گیا تھا؟ اسے کس نے لکھا تھا؟ اِس کے مخاطب کون لوگ تھے؟ 
  • مصنف کی فراہم کردہ معلومات یا تجزیے میں کونسے تعصبات چھپے ہو سکتے ہیں؟ 
  • کیا موازنے میں کوئی کمی ہے؟ مصنف نے بعض معلومات کیوں حذف کی ہو سکتی ہیں؟ 

چونکہ دانشور اکثر اپنی تحقیق کی بنیاد معلومات کے مختلف امتزاجات پر تشکیل دیتے ہیں، تاریخ کی مختلف تشریحات سامنے آ  سکتی ہیں۔ یہ امر ہمیشہ اہم ہوتا ہے کہ تمام تاریخی مواد، خاص طور پر آن لائن پائے گئے مواد کے ماخذ اور تصنیف کی احتیاط سے تحقیق کی جائے۔

ذریعہ کیا سیاق و سباق پیش کرتا ہے؟

ایک معتبر ذریعہ:

  • سیاق و سباق پر کافی دھیان دیتا ہے: گردونواح، صورتحال، تاریخ وار ترتیب، اور سمجھ بُوجھ۔
  • سیاسی حالات اور طبعی جغرافیہ کی تحقیق کرتا ہے۔

تاریخی واقعات کا ان کے مناسب تاریخی سیاق و سباق کے لحاظ سے تجزیہ کرنا چاہیئے۔ تاریخی سیاق و سباق ان مثالوں اور حالات کا تناظر پیش کرتا ہے جو واقعہ میں کردار ادا کرتے ہیں۔ 

ہولوکاسٹ کی تاریخ کے سلسلے میں واقعات، بالخصوص افراد اور اداروں کا اس وقت کیا رویہ تھا، اس کا مجموعی طور پر یورپی تاریخ کے تناظر میں مطالعہ کرنا چاہیئے۔ یہ تناظر قارئین کے اُن حالات کو بہتر سمجھنے میں مدد دیتا ہے جنہوں نے مخصوص اقدامات یا برتاؤ کی حوصلہ افزائی کی یا حوصلہ شکنی کی۔ مثال کے طور پر، یہ سوچتے ہوئے کہ لوگوں نے نازیوں کے خلاف مزاحمت کیوں کی یا کیوں نہیں کی، ان امور کو مدنظر رکھنا چاہیئے کہ یہ واقعہ کب اور کہاں ہوا؛ کسی بھی شخص کے اپنے پر اور خاندان پر فوری نتائج؛ ملک یا مقامی آبادی پر نازیوں کے کنٹرول کا درجہ؛ مخلتف گروہوں کی جانب مقامی آبادی کے تاریخی رویے؛ اور ممکنہ چھپنے والے مقامات کی دستیابی اور ان کے ساتھ وابستہ خطرہ۔

کیا متن پچھلے تناظر میں لکھا گیا ہے؟

ایک معتبر ذریعہ:

  • حقیقت کے بعد حاصل کردہ عقل کے استعمال یا سامراجی وضاحتوں سے گریز کرتا ہے (’’پچھلی نظر 20/20 ‘‘). 
  • معلومات، ٹیکنالوجی، اور موجودہ معیارات کی بجائے اس دور کی سماجی اقدار کو استعمال کرتے ہوئے اعمال اور محرکات کا جائزہ لیتا ہے۔

مثال کے طور پر: اس سوال پر غور کرتے ہوئے کہ”یہودیوں نے جرمنی کو کیوں نہیں چھوڑا؟“، یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جنگ سے پہلے کے زمانے میں یہودیوں کو نشانہ بنانے والے جابرانہ اقدامات منظور کیے گئے تھے اور بتدریج نافذ کیے گئے تھے۔ نیز، اس قسم کے قبل از جنگ اقدامات اور قوانین کا سامنا یہودیوں کو پوری تاریخ کے سابقہ ادوار کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک میں بھی کرنا پڑا تھا۔ جنگ عظیم دوم  سے قبل  کے یورپ میں کوئی بھی شخص قاتل اسکواڈز اور قتل گاہوں کی پیش بینی یا پیشنگوئی نہیں کر سکتا تھا۔

غیرمعتبر ذرائع اور ہولوکاسٹ کا انکار

بدقسمتی سے ہولوکاسٹ کا انکار کرنے والوں کی کچھ تعداد بھی ہے، وہ افراد جو کہتے ہیں کہ ہولوکاسٹ یا تو تصور کیا گیا تھا یا اِس میں مبالغہ آمیزی کی گئی تھی۔ یہ افراد ایسے مضامین اور کتابیں لکھتے ہیں جو جائز علم و فضل کا روپ دھارتے ہیں لیکن ان کا تاریخی تجزیہ درج بالا تجاویز کی پیروی نہیں کرتا ہے۔  

ہولوکاسٹ کے انکار کے متعلق مزید جاننے کے لئے درج ذیل لنکس ملاحظہ کریں۔