Warsaw district handbill announcing penalties for anyone caught assisting Jews
تفصیلات
مصنوعات

یہودیوں کی مدد کرتے ہوئے پکڑے جانے والے ہر شخص کے لیے سزاؤں کے اعلان سے متعلق وارسا ڈسٹرکٹ کا ہینڈ بل

5 ستمبر 1942 کو، وارسا ڈسٹرکٹ کے ایس ایس اور پولیس لیڈر نے یہ اعلان جاری کیا کہ بغیر اجازت کے یہودی بستی سے نکلنے والے یہودیوں کی مدد کرنے والے ہر شخص کو سزائے موت دی جائے گی۔ اس پوسٹر کو 1942 کے موسم گرما میں وارسا یہودی بستی سے ٹریبلنکا قتل گاہ میں یہودیوں کی بڑے پیمانے پر جلاوطنی کے تناظر میں لگایا گیا تھا۔ ایس ایس اہلکار یہ بات بخوبی جانتے تھے کہ ہزاروں یہودی یہودی بستی سے بھاگ کر روپوش ہو گئے ہیں۔ نیز انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ انہیں واپس حاضر کریں۔

یہ پوسٹر شہر کے غیر یہودی باشندوں کو اس بات کی یاددہانی کرا رہا ہے کہ 15 اکتوبر 1941 کے بعد سے اپنا "مقرر کردہ رہائشی ضلع" (یہودیوں کا خاص علاقہ) کو چھوڑ کر چلے جانے والے کسی بھی یہودی کی سزا موت ہے۔ یہی سزا ہر اس شخص پر بھی لاگو ہوگی جو انہیں پناہ دے گا، خوراک فراہم کرے گا، یا کسی دوسری قسم کی مدد فراہم کرے گا۔ اس میں آبادی کو اس بات کی ہدایت کی گئی کہ وہ قریبی پولیس اسٹیشن میں ایسے یہودیوں کی فوری طور پر اطلاع دیں۔ پوسٹر میں اس بات کی پیش کش کی گئی ہے کہ کوئی بھی وہ شخص جس نے عارضی طور پر یہودیوں کی مدد کی ہو اگر وہ 9 ستمبر 1942 تک پولیس کو رپورٹ کردے تو اس کی سزا معاف کردی جائے گی۔


ٹیگ


  • US Holocaust Memorial Museum
آرکائیوز کی تفصیلات دیکھیں

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.