فیگا کیسیلنکی

فیگا کیسیلنکی

پیدا ہوا: 1888

کیلوس زن, پولینڈ

فیگا اپنے شوہر ویلویل اور تین بچوں کے ساتھ کالوسزن میں رہتی تھیں۔ وارسا سے 35 میل مشرق میں واقع اِِس چھوٹے سے قصبے کی بیشتر آبادی یہودیوں پر مشتمل تھی۔ کیسیلنکی خاندان مذہبی تھا اور وہ گھر میں یدش زبان بولتا تھا۔ فیگا ایک گھریلو خاتون تھیں۔ اُن کے شوہر ایک تاجر تھے جو کاروباری سرگرمیوں کیلئے اکثر گھوڑے یا ویگن پر وارسا جایا کرتے تھے۔ <:P> 1933-1939 جرمنی نے حال ہی میں پولینڈ پر حملہ کر دیا ہے اور کئی روز پہلے جرمن فوجوں نے یہاں کالوسزن کے محاذ پر پولش فوجیوں کے خلاف جنگ لڑی تھی جس کے نتیجے میں بمباری کی وجہ سے میرے گھر سمیت آدھا شہر مٹی کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔ لہذا ہمیں یہ علاقہ چھوڑ دینا پڑا اور ہم اِس شہر کے مضافات میں ویلویل کے کزن موجزے کے محلے میں منتقل ہو گئے۔ جرمن فوجی اب کالوسزن میں ہیں اور نازی دوسرے شہروں سے سینکڑوں یہودیوں کو یہاں لا کر آباد کر رہے ہیں۔ لہذا یہاں موجود خاندانوں کو دوسرے خاندانوں کو اپنے ہاں پناہ دینا پڑی۔

1940-44: کالوسزن میں حالات بدستور خراب سے خراب تر ہوتے جا رہے ہیں۔ یہاں یہودی بستی یعنی گھیٹو کو نازیوں نے حال ہی میں بند کر دیا ہے اور یہاں لوگ فاقوں سے مر رہے ہیں۔ ہمارے لئے اپنے بھرے پرے گھروں کو ٹائفس جیسی مہلک بیماری کے جراثیم کی حامل جوؤں سے صاف رکھنا مشکل ہے اور میرا 21 سالہ بیٹا اسرائیل یتزک پہلے ہی بخار کا شکار ہو چکا ہے۔ میں اس کی طرف سے خائف ہوں۔ وہ پہلے ہی بھوک سے کمزور ہوچکا ہے اور یہاں دوا بھی بہت کم دستیاب ہے۔ میں اُس کی ممکن حد تک بہترین دیکھ بھال کر رہی ہوں۔

فیگا کا بیٹا ٹائفس بخار سے مر گيا۔ 1942 کے آخر میں نازیوں نے کالوسزن کو بند کر دیا اور گھیٹو میں موجود بیشتر افراد کو ٹریبلنکا کی قتل گاہ میں منتقل کر دیا۔ چون سالہ فیگا بھی ہلاک ہوگئیں۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.