میگڈالینا کسرو
پیدا ہوا: 23 جنوری، 1924
بوکم, جرمنی
میگڈالینا 11 بہن بھائیوں میں سے ایک تھیں اور ان کی پرورش یہووا وٹنس کی طرح ہوئی تھی۔ جب ان کی عمر 7 سال تھی، ان کے گھر والے بیڈ لپ اسپرنگ نامی قصبے چلے گئے۔ ان کے والد ڈاک کے ریٹائرڈ افسر تھے اور ان کی والدہ ایک استانی تھیں۔ ان کے گھر کو "سنہرا دور" کہا جاتا تھا، کیونکہ وہ مقامی یہووا وٹنس جماعت کا ہیڈکوارٹر تھا۔ 8 سال کی عمر میں میگڈالینا کو انجیل کی کئی آیات زبانی یاد تھیں۔
1933-39: ہماری وفاداری یہووا کی طرف تھی، لہذا نازی ہمیں دشمن سمجھتے تھے۔ 12 سال کی عمر میں میں اپنے والدین اور بہن کے ساتھ تبلیغ میں حصہ لینے لگی۔ کیتھلک پادریوں نے ہمیں مجرم ٹھہرایا۔ پاپا کو گھر میں انجیل کے مطالعے کی میٹنگ منعقد کرنے کی وجہ سے حراست میں لے لیا؛ ماما کو بھی حراست میں لے لیا۔ گسٹاپو نے کئی بار ہمارے گھر کی تلاشی لی، لیکن میری بہنیں اور میں مذہبی مواد چھپانے ميں کامیابی رہیں۔ 1939 میں پولیس میرے سب سے چھوٹے تین بچوں کو لے گئی، تاکہ انہيں دوسروں کے گھروں میں "نئے سرے سے تعلیم دی جا سکے"۔
1940-44: مجھے اپریل 1941 میں حراست میں لے لیا گيا، اور 18 سال کی عمر تک بچوں کی قید میں رکھا گیا۔ مجھے کہا گیا کہ اگر میں اپنے مذہب سے دستبردار ہو جاؤں، میں گھر جا سکوں گی۔ لیکن میں نے انکار کر دیا اور مجھے جلاوطن کر کے ریونزبرگ کنسنٹریشن کمیپ بھیج دیا گيا۔ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ پریشان کن حالات گزارنے کے بعد، مجھے باغبانی کے کام پر لگادیا گيا اور ایس ایس عورتوں کے بچوں کی دیکھ بھال کا کام دیا گیا۔ ایک سال کے اندر میری والدہ اور بہن ہلڈیگارڈ بھی ریونزبرگ آ گئے اور خدا کی مدد سے ہم تمام یہووا وٹنس کے پیروکاروں نے ایک دوسرے کا بہت ساتھ دیا۔
اپریل 1945 میں ریونزبرک میں جبری مارچ کے دوران، میگڈالینا، ان کی والدہ اور بہن کو رہا کر دیا گيا۔ جنگ ختم ہونے کے بعد وہ بیڈ لپ اسپرنگ واپس چلے گئے۔