ولاڈی سلا ٹیڈیوز سرماکی
پیدا ہوا: 20 اکتوبر، 1888
پروزووچ, پولینڈ
ولاڈی سلا کے والدین کیتھلک تھے، اور اُنہوں نے وارسا سے اپنی ابتدائی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1914 میں ماسکو میں سروے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی۔ پہلی عالمی جنگ میں حصہ لینے کے بعد، اُنہوں نے وارسا میں گھوڑسواروں کے آرٹیلری ڈویژن کی کمان کی، پولینڈ کے ملٹری جغرفیائی ادارے کے لئے کام کیا اور ٹوپوگرافی کے کورس پڑھائے۔ 1925 میں اُنہوں نے شادی کی اور 1929 میں فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد سرویئنگ کی کمپنی شروع کی۔
1933-39: جب 1939 کے موسم گرما میں جرمنی کے ساتھ جنگ کے آثار نظر آنے لگے، ولاڈی سلا نے اپنی خدمات پیش کر دیں لیکن ان کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے۔ ستمبر کی ابتدا میں، جب جرمنی نے پولینڈ کے مغربی دفاعی لائنوں کو پار کر لیا، وہ مشرقی پولینڈ کے دفاع کے لئے لڑنے کی امید میں بھاگ نکلے۔ ستمبر کے وسط میں، پولینڈ پر سوویت حملے سے ایک دن پہلے، انہيں ملک چھوڑ کر برطانیہ بھاگنے کا موقع دیا گيا لیکن انہوں نے پولیش مذہمت کے ساتھ لڑنے کا انتخاب کیا۔
1940-42: ولاڈی سلا ٹی اے پی کے عملے کے رہنما بن گئے، جو ایک خفیہ پولش تنظیم تھی۔ 1940 کے موسم گرما تک انہیں گرفتار کر کے آشوٹز بھیج دیا گیا۔ قیدی نمبر 2759 کی حیثیت سے وہ کیمپ کی تعمیرات کے دفتر میں سرویئنگ انجنئیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتے رہے۔ اپنے کام کی وجہ سے انہيں کیمپ سے باہر نکلنے کی اجازت ملی ہوئی تھی۔ انہوں نے اس کا فائدہ اٹھا کر خطوط پہنچانے کا کام شروع کر دیا اور اکتوبر تک وہ مسلح مزاہمتی تنظیم منظم کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ نومبر 1941 میں اُنہیں سابقہ جرمن انجینئرنگ کے رقیق کار کی سفارش پر رہا کر دیا گیا، لیکن انہیں دوبارہ حراست میں لے کر وارسا کے پاولاک جیل بھیج دیا گیا۔
ولاڈی سلا کو میگڈالینکا کے قریب ایک جنگل میں لے جا کر 28 مئی 1942 کو پولینڈ سے تعلق رکھنے والے 233 افراد کے ساتھ مشین گن سے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ ان سب کو اجتماعی قبروں میں دفنایا گیا اور بعد میں مقامی قبرستان میں منتقل کر دیا گيا۔