جوزف لیپزگ میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1933 میں امریکہ ہجرت کر گئے۔ اُن کے والدین اور بھائی پہلے ہی جرمنی چھوڑ کر امریکہ آ چکے تھے۔ جوزف نے کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ وہ 1940 سے 1943 تک نیویارک میں ایک جرمن یہودی اخبار میں معاون ايڈیٹر رہے۔ اُنہوں نے 1944 میں برطانیہ میں موجود امریکی سفارت خانے میں بطور پروپیگنڈہ تجزیہ نگار کام کیا۔ وہ 1946 میں ترجمان کے طور پر جرمنی کے شہر نیورمبرگ گئے۔ اُنہوں نے بہت سے مواد اور ٹرانسکرپٹس کا تجزیہ کیا اور نیورمبرگ مقدموں کے لئے پوچھ گچھ کے بہت سے اقدامات میں شرکت کی۔
وہاں کوئي جذبہ نہیں تھا۔ یہ وہی تھا جسے وہ سخت ڈیوٹی کہا کرتا تھا۔ اس نے اس سے کوئی خوشی حاصل نہیں کی۔ میں نے کہا "کیا تمہیں یہ کام کرنے میں کوئی مزہ نہیں آیا؟' میں اس کا امتحان لینا چاہ رہا تھا کہ دیکھوں کہ کیا اُسے لوگوں کو تکلیف پہنچا کر خوشی محسوس ہوتی ہے۔ وہ ایسا نہیں تھا۔ وہ بالکل نارمل تھا۔ وہ محض اپنا فرض نبھا رہا تھا۔ مجھے واقعی یقین ہے کہ وہ اپنا فرض انجام دے رہا تھا۔ وہ بھی سمجھتا تھا کہ وہ اپنا فرض ہی انجام دے رہا ہے۔ اس نے اس کو اپنا فرض سمجھا اور اس طرح کے کام کو انجام دینے کے لئے اس نے اپنی آنکھیں موند لیں اور آنکھں موندے ہی وہ اس اتھاہ گہرائي میں کود پڑا۔ وہ اتھاہ گہرائي جس میں انسانیت اس قسم کے فرض منصبی کو انجام دینے کے لئے کود سکتی ہے۔ جس فرض منصبی کو انجام دینے کے لئے میرے خیال میں عام شخص بغاوت کرسکتا ہے۔ وہ اس طرح کے فرض منصبی کو انجام دینے پر اپنی موت کو ترجیح دے گا۔ مجھے ہمیشہ محسوس ہوا کہ اِس قسم کے حالات میں میں تو شاید خود کشی کر لوں گا۔ نازیوں کے کسی بھی حکم کو بجا لانے کے بجائے میں ان سے لڑتے ہوئے اپنی جان دینے کو ترجیح دوں گا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.