جوزف لیپزگ میں یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد 1933 میں امریکہ ہجرت کر گئے۔ اُن کے والدین اور بھائی پہلے ہی جرمنی چھوڑ کر امریکہ آ چکے تھے۔ جوزف نے کولمبیا یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی۔ وہ 1940 سے 1943 تک نیویارک میں ایک جرمن یہودی اخبار میں معاون ايڈیٹر رہے۔ اُنہوں نے 1944 میں برطانیہ میں موجود امریکی سفارت خانے میں بطور پروپیگنڈہ تجزیہ نگار کام کیا۔ وہ 1946 میں ترجمان کے طور پر جرمنی کے شہر نیورمبرگ گئے۔ اُنہوں نے بہت سے مواد اور ٹرانسکرپٹس کا تجزیہ کیا اور نیورمبرگ مقدموں کے لئے پوچھ گچھ کے بہت سے اقدامات میں شرکت کی۔
ایک کو چھوڑ کران میں سے اکثر لوگوں نے مجھے یکساں طور پر متاثر کیا۔ یہ بہت ہی دردناک اور بے کیف تاثر تھا۔ وہ واحد شخص اِس لئے سب سے مخلتف تھا کہ وہ بلا کا ذہین تھا۔ وہ ریخز بینک (جرمن اسٹیٹ بینک ) کا سابق صدر ھجلمار شاخٹ تھا۔ وہ غیر معمولی ذہانت کا مالک تھا۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ خود چاہتا تھا کہ اُس سے پوچھ گچھ کی جائے جیسا کہ بعد میں اُس سے کی گئی۔ یہ پوچھ گچھ ایک کرنل نے کی جو بعد میں ضلعی عدالت کا جج ہو گیا۔ وہ اقتصادی میدان میں بہت ہی کامیاب رہا تھا اور وہ چاہتا تھا کہ اس سے پوچھ گچھ اقتصادی ذہانت اور تجربہ کاری جیسی چیزوں پر مبنی ہو اور اس نے پوچھ گچھ کرنے کیلئے ایک ایسے شخص پر اصرار کیا جسے وہ حقیقی معنوں میں سب تفصیل بتا سکے اور اس کے سامنے صحیح حقیقت کا کھول سکے کہ اُس نے کس طرح نازی حکومت کو بنانے اور اس کو ترقی دینے میں مسلسل کردار ادا کیا حتی کہ اس کو نکال دیا گيا۔ یہ غیر معمولی ذہانت کا مالک وہ واحد شخص تھا جس نے مجھے حقیقت میں متاثر کیا۔ ہماری اپنی غلطی سے وہ کھلی فوجی عدالت کے کٹہرے میں بیٹھا ہوا تھا۔ اس کو غلط فریق کے ساتھ شامل کر دیا گیا۔ اس نے کہا "اس تمام چیز کا مجھ سے غالباً کوئی تعلق نہیں تھا بلکہ اِس کا تعلق وہاں موجود ہر طرح کے عملے سے تھا۔ یہ ایسا ہی ہے۔ لیکن مجھے اِس کے ساتھ ہر گز شریک نہیں کرنا چاہئیے۔" آخر میں اس کو بری الزمہ قرار دے دیا گيا۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.