فلمی کلپس سے متعلق حروف تہجی کی فہرست براؤز کریں جس میں ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کلپس میں گھریلو فلمیں، پروپیگنڈا فلمیں، نیوزریلز، اور مذید بہت کچھ شامل ہے۔
اتحادیوں کے اکثر جنگی قیدیوں (پی او ڈبلیوز) کے ساتھ حراستی کیمپوں کے قیدیوں کے مقابلہ میں اچھا سلوک کیا گيا۔ لیکن جیسا کہ سابق ڈچ کیپٹن بولارڈ بتا رہے ہیں کہ یہاں ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں کچھ لوگوں کی شدید مار پیٹ کی جاتی تھی اور اُنہیں سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
اس تقریر کا حصہ جس میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے جاپان کی طرف سے گذشتہ روز کئے جانے والے پرل ھاربر پر حملے کے بعد امریکی کانگریس سے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے لئے کہا۔
جرمنی میں میونخ کے شمال مغرب میں واقع ڈاخاؤ حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جو نازیوں نے 1933 میں قائم کیا۔ تقریباً بارہ برس بعد 29 اپریل، 1945 کو امریکی افواج نے اس کیمپ کو آزاد کرا لیا۔ اس وقت کیمپ میں بھوک اور پیاس سے نڈھال 30,000 کے لگ بھگ قیدی موجود تھے۔ اس فوٹیج میں امریکہ کی…
نازیوں کے نزدیک "یوتھینیسیا" سے مراد اُن افراد کو قتل کرنا ہے جنہیں "زندگی کیلئے غیر موذوں" قرار دیا گیا ہو۔ 1941 میں ھاڈامار نفسیاتی کلینک جرمنی میں یوتھینیسیا کے ذریعے قتل کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ جرمن ڈاکٹر جن افراد کو یوتھینیسیا کیلئے منتخب کر لیتے، اُنہیں ھاڈامار یا…
1945 کے موسم گرما میں فاتح اتحادی ممالک کے نمائندگان یعنی ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ عظمٰی، فرانس، اور سوویت یونین نے ایک بین الاقوامی فوجی عدالت کے قیام پر تبادلہ خیال کے لئے لندن میں ملاقات کی۔ سامنے موجود سوالات مشکل تھے: اس طرح کی ایک عدالت کیسے اور کہاں پر منعقد کی جائے گی،…
میونخ کے شمال مغرب میں واقع ڈاخاؤ حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جسے نازیوں نے 1933 میں قائم کیا تھا۔ تقریباً 12 برس بعد 29 اپریل، 1945 کو امریکی مسلح افواج نے کیمپ کو آزاد کرایا۔ اُس وقت کیمپ میں بھوک و افلاس سے متاثرہ 30,000 کے لگ بھگ قیدی موجود تھے۔ یہاں دکھائی جانے والی فلم کی…
مارشل آین اینٹونیسکو 1940ء سے 1944ء تک رومانیہ کے حاکم رہے۔ سٹالن گراڈ میں جرمن فوجیوں کی شکست کے بعد، ہٹلر کو جرمنی کے بعض حلیف ممالک پر شبہہ ہوا کہ وہ علیحدہ امن مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جرمن کے اس تصویری خبر نامے کے فوٹیج میں اینٹونیسکو کی برک ڈسگاڈین، جرمنی میں ہٹلر سے…
فرانس کے شہر ایویان کے رائل ہوٹل میں 6 جولائی سے 15 جولائی 1938 کو 32 ملکوں کے سیاسی وفود جمع ہوئے تاکہ وہ یہودی ہجرت کے مسئلے پر بات چیت کر سکیں۔ جرمنی میں موجود پناہ گزیں نازیوں کے ظلم و ستم سے بچ کر بھاگنے کی لئے بے چین تھے لیکن وہ کسی دوسرے ملک میں آباد ہونے کی اجازت حاصل کئے بغیر جرمنی…
جرمن فوجیں ستمبر 1939 میں وارسا میں داخل ہوئیں۔ اگلے ماہ، اُنہوں نے شہر میں ایک یہودی کونسل یعنی جیوڈین ریٹ کی تشکیل کا حکم دیا۔ اس کی سربراہی کیلئے اُنہوں نے ایڈم زرنیاکوف کا انتخاب کیا جو وارسا کی پرانی یہودی کمیونٹی کونسل کے ایک رکن تھے۔ یہاں، جرمن نیوز ریلز کیلئے، ایک جرمن…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.