فلمی کلپس سے متعلق حروف تہجی کی فہرست براؤز کریں جس میں ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم سے پہلے، دوران اور بعد کے اہم واقعات پیش کیے گئے ہیں۔ ان کلپس میں گھریلو فلمیں، پروپیگنڈا فلمیں، نیوزریلز، اور مذید بہت کچھ شامل ہے۔
1933 میں نازی پارٹی کا لیڈر ایڈولف ہٹلر جرمنی کا چانسلر بن گیا اور اُس نے جلد ہی ملک کی کمزور جمہوریت کو ایک پارٹی کی مطلق العنان حکومت میں تبدیل کر دیا۔ پولیس نے ھزارون کی تعداد میں سیاسی مخالفین کو گرفتار کر لیا اور اُنہیں بغیر کسی مقدمے کے حراستی کیمپوں میں بند کر دیا۔ نازی حکومت نے…
نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں بڑے جنگی مجرموں کے مقدمے کے بعد امریکہ نے نیورمبرگ ہی میں دوسرے جنگی جرائم کے مقدموں کا سلسلہ شروع کیا جنہیں نیورمبرگ کی اضافی کارروائیوں سے موسوم کیا گیا۔ نیورمبرگ کی فوجی عدالت میں نواں مقدمہ آئن سیٹزگروپن یعنی گشتی قاتل یونٹوں سے متعلق…
نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں بڑے جنگی مجرموں کو سزا دینے کے بعد ریاستہائے متحدہ امریکہ نے نیورمبرگ میں مذید سماعتوں کے دوران دوسرے جنگی جرائم کے مقدموں کا ایک سلسلہ شروع کیا۔ امریکی فوجی عدالت کے روبرو ان میں سے نواں مقدمہ آئن سیٹزگروپن یعنی گشتی قاتل یونٹوں سے متعلق تھا…
نیورمبرگ میں بین الاقوامی فوجی عدالت میں بڑے جنگی مجرموں کو سزا دینے کے بعد، ریاستہائے متحدہ امریکہ نے نیورمبرگ میں جنگی جرائم کے بہت سے مقدمے پیش کئے جنہیں نیورمبرگ کی اضافی کارروائیوں کا نام دیا گیا۔ نیورمبرگ میں امریکی فوجی عدالت میں نواں مقدمہ آئن سیٹزگروپن یعنی گشتی قاتل…
جرمن گشتی قاتل یونٹ (آئن سیٹزگروپن) دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن مقبوضہ مشرقی یورپ کے علاقوں میں فعال تھے۔ یہ نادر فوٹیج لئیپاجا، لیٹویا میں ایک قتل عام کے دوران گشتی قاتل یونٹ کو دکھا رہی ہے۔ ایک جرمن فوجی نے یہ تصویر ممانعت کے باوجود اتاری۔ جنگ سے پہلے لئیپاجا کی یہودی آبادی 7،000…
دوسری جنگ عظیم کے بعد، اتحادیوں نے لاکھوں بے دخل افراد (ڈی پی) کو اُن کے آبائی وطنوں میں دوبارہ آباد کرا دیا۔ تاہم لاکھوں افراد جن میں ڈھائی لاکھ سے زائد یہودی پناہ گذیں بھی شامل تھے، واپس نہیں جا سکتے تھے یا جانا نہیں چاہتے تھے۔ بیشتر یہودی یورپ چھوڑ کر فلسطین یا امریکہ جانا چاہتے…
سوویت فوجی جنوری 1945 میں آشوٹز کے ہلاکت خیز کیمپ میں داخل ہوئے اور اُنہوں نے ھزاروں بیمار اور نڈھال لوگوں کو آزاد کرایا۔ یہ سوویت فوجی فوٹیج کیمپ کی آزادی کے فورا بعد لی گئی تھی۔ اس میں زبردستی ضبط تولید کے شکار افراد، زہریلے ٹیکے لگنے والے لوگوں اور جلد کی گرافٹنگ کے تجربات سے گزرے…
27 جنوری 1945 کو سوویت فوجی پولینڈ میں آشوٹز کیمپ میں داخل ہوئے۔ اس سوویت فوجی فوٹیج میں ان بچوں کو دکھایا جا رہا ہے جن کو سوویت فوجیوں نے آشوٹز میں آزاد کرایا تھا۔ کیمپ کے فعال رہنے کے سالوں کے دوران آشوٹز میں نازی ڈاکٹر جوزف مینگلے نے بہت سے بچوں کو طبی تجربات کیلئے استعمال کیا۔
آشوٹز کیمپ پر پہچنے کے بعد قیدیوں پر زور ڈالا گيا کہ وہ اپنی چیزوں کو حکام کے حوالے کردیں۔ رہنے والوں کی چیزیں پابندی کے ساتھ پیک ہوتی تھیں اور انھیں شہریوں یا جرمن فیکٹری کے استعمال کیلئے تقسیم کی غرض سے بھیج دیا جاتا تھا۔ آشوٹز کیمپ کو جنوری 1945 میں آزاد کرایا گیا۔ اس سوویت فوجی…
اتحادیوں کے اکثر جنگی قیدیوں (پی او ڈبلیوز) کے ساتھ حراستی کیمپوں کے قیدیوں کے مقابلہ میں اچھا سلوک کیا گيا۔ لیکن جیسا کہ سابق ڈچ کیپٹن بولارڈ بتا رہے ہیں کہ یہاں ڈاخاؤ حراستی کیمپ میں کچھ لوگوں کی شدید مار پیٹ کی جاتی تھی اور اُنہیں سخت حالات میں کام کرنے پر مجبور کیا جاتا تھا۔
اس تقریر کا حصہ جس میں صدر فرینکلن ڈی روزویلٹ نے جاپان کی طرف سے گذشتہ روز کئے جانے والے پرل ھاربر پر حملے کے بعد امریکی کانگریس سے جاپان کے خلاف اعلان جنگ کرنے کے لئے کہا۔
جرمنی میں میونخ کے شمال مغرب میں واقع ڈاخاؤ حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جو نازیوں نے 1933 میں قائم کیا۔ تقریباً بارہ برس بعد 29 اپریل، 1945 کو امریکی افواج نے اس کیمپ کو آزاد کرا لیا۔ اس وقت کیمپ میں بھوک اور پیاس سے نڈھال 30,000 کے لگ بھگ قیدی موجود تھے۔ اس فوٹیج میں امریکہ کی…
نازیوں کے نزدیک "یوتھینیسیا" سے مراد اُن افراد کو قتل کرنا ہے جنہیں "زندگی کیلئے غیر موذوں" قرار دیا گیا ہو۔ 1941 میں ھاڈامار نفسیاتی کلینک جرمنی میں یوتھینیسیا کے ذریعے قتل کے مرکز کے طور پر استعمال ہوتا تھا۔ جرمن ڈاکٹر جن افراد کو یوتھینیسیا کیلئے منتخب کر لیتے، اُنہیں ھاڈامار یا…
1945 کے موسم گرما میں فاتح اتحادی ممالک کے نمائندگان یعنی ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ عظمٰی، فرانس، اور سوویت یونین نے ایک بین الاقوامی فوجی عدالت کے قیام پر تبادلہ خیال کے لئے لندن میں ملاقات کی۔ سامنے موجود سوالات مشکل تھے: اس طرح کی ایک عدالت کیسے اور کہاں پر منعقد کی جائے گی،…
میونخ کے شمال مغرب میں واقع ڈاخاؤ حراستی کیمپ پہلا باقاعدہ حراستی کیمپ تھا جسے نازیوں نے 1933 میں قائم کیا تھا۔ تقریباً 12 برس بعد 29 اپریل، 1945 کو امریکی مسلح افواج نے کیمپ کو آزاد کرایا۔ اُس وقت کیمپ میں بھوک و افلاس سے متاثرہ 30,000 کے لگ بھگ قیدی موجود تھے۔ یہاں دکھائی جانے والی فلم کی…
مارشل آین اینٹونیسکو 1940ء سے 1944ء تک رومانیہ کے حاکم رہے۔ سٹالن گراڈ میں جرمن فوجیوں کی شکست کے بعد، ہٹلر کو جرمنی کے بعض حلیف ممالک پر شبہہ ہوا کہ وہ علیحدہ امن مذاکرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ جرمن کے اس تصویری خبر نامے کے فوٹیج میں اینٹونیسکو کی برک ڈسگاڈین، جرمنی میں ہٹلر سے…
فرانس کے شہر ایویان کے رائل ہوٹل میں 6 جولائی سے 15 جولائی 1938 کو 32 ملکوں کے سیاسی وفود جمع ہوئے تاکہ وہ یہودی ہجرت کے مسئلے پر بات چیت کر سکیں۔ جرمنی میں موجود پناہ گزیں نازیوں کے ظلم و ستم سے بچ کر بھاگنے کی لئے بے چین تھے لیکن وہ کسی دوسرے ملک میں آباد ہونے کی اجازت حاصل کئے بغیر جرمنی…
جرمن فوجیں ستمبر 1939 میں وارسا میں داخل ہوئیں۔ اگلے ماہ، اُنہوں نے شہر میں ایک یہودی کونسل یعنی جیوڈین ریٹ کی تشکیل کا حکم دیا۔ اس کی سربراہی کیلئے اُنہوں نے ایڈم زرنیاکوف کا انتخاب کیا جو وارسا کی پرانی یہودی کمیونٹی کونسل کے ایک رکن تھے۔ یہاں، جرمن نیوز ریلز کیلئے، ایک جرمن…
رومانیہ کی حکومت نازی جرمنی کی اتحادی تھی مگر عام طور پر اس نے رومانیہ کے یہودیوں کو جرمن مقبوضہ علاقے میں جلاوطن نہیں کیا۔ اس کے بجائے رومانیہ نے منظم طریقے سے بیساریبیا اور شمالی بوکووینا کے یہودیوں کو بڑے پیمانے پر رومانیہ کے مقبوضہ یوکرین کے علاقوں میں جلا وطن کردیا۔ یہاں بالٹی…
برطانوی فوجیوں نے جرمنی میں برجن بیلسن حراستی کیمپ کو اپریل 1945 میں آزاد کرایا۔ ان لوگوں نے اپنے فوجیوں کے بیانات کی فلم بندی کی۔ برطانوی فوج کی اس فوٹیج میں برطانوی فوجی ٹی۔ جے۔ اسٹریچ کیمپ کے بارے میں اپنے تاثرات بیان کر رہا ہے۔
برطانوی چیف پراسیکیوٹر سر ہارٹلے شاکراس نے بین الاقوامی فوجی عدالت میں ایک حتمی درخواست پیش کی۔
1936 کے موسم گرما کے اولمپک کھیل برلن میں منعقد ہوئے۔ ان کھیلوں کی میزبانی کرتے ہوئے ایڈولف ہٹلر نے دو ہفتوں تک اپنے سام دشمن اور توسیع پسندانہ عزائم کو چھپائے رکھا۔ گیمز کیلئے جرمنی آنے والے بہت سے غیر ملکی مہمانوں کو متاثر کرنے کی اُمید میں ہٹلر نے سام دشمن اقدامات میں مختصر وقت…
برلن جرمنی میں نازی جرمنی، فسطائی اٹلی اور امپیریل جاپان کے حکام نے دس سال کے سہہ فریقی معاہدے (تین طاقتوں کے معاہدے) پر دستخط کئے جو ایک فوجی اتحاد تھا۔ اس معاہدے نے دوسری عالمی جنگ شروع کرنے کیلئے ان تین ممالک (حلیف طاقتوں) کے درمیان تعاون کو یقینی بنا دیا۔ یہ فوٹیچ "نازی پلان" کی فلم…
یہ فلم وائمر جمہوریہ کے آخری سال کے دوران جرمنی میں برلن کے قریب رومانی (خانہ بدوش) کیمپ کی جگہ کے بارے میں ہے۔ اگرچہ روما (خانہ بدوش) 1933ء میں نازیوں کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بھی جرمنی میں ظلم وستم سہتے رہے، نازیوں نے انہیں نسلی دشمن اور انہیں ہلاک کر دینے کے قابل سمجھا۔ مشرقی یورپ…
یہودیوں کو بلغاریہ کے مقبوضہ مقدونیہ میں کوالا، سیریس اور ڈراما سے جلاوطن کیا جاتا تھا۔ تقریبا 3،000 یہودیوں کو ڈراما لے جایا گا اور اُنہیں بھوکا پیاسا ریل گاڑیوں میں سوار کر دیا گیا۔ بعد میں یہودیوں کو شاید ڈینیوب دریا پر بلغاریہ کی بندرگاہ لوم لے جایا گیا جہاں سے انہیں ویانا جانے…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.