تصویروں سے متعلق حروف تہجی کی فہرست کو براؤز کریں۔ یہ تاریخی تصاویر دوسری جنگ عظیم اور ہولوکاسٹ سے پہلے، دوران اور بعد کے لوگوں، مقامات اور واقعات کی تصویر کشی کرتی ہیں۔
زائلشائم میں بے دخل افراد کے کیمپ کا منظر۔ زائلشائم، جرمنی، 1945۔
'زائیون کے دانشمندوں کے راز' پروٹوکولز کی پہلی دستاویزی شکل ہے جو روس کے باہر شائع ہوئی۔ شارلٹین برگ، جرمنی، 1920 ۔
زباسزين کا نظارہ، پولینڈ کی قومیت والے یہودیوں کے لیے پناہ گذینوں کے کیمپ کی جگہ جنہیں جرمنی سے جلاوطن کردیا گیا تھا۔ بھوک اور سردی میں بے حال، سرحد پر پھنسے ہوئے یہودی پناہ گذیں، انہیں جرمنی سے نکالے جانے کے بعد پولینڈ میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ تصاویر 28 اکتوبر 1938 اور اگست…
لوگ جولائی 1937 میں میونخ ہوفگارٹن میں "زوال پذیر فن" کی نمائش (Entartete Kunst) دیکھ رہے ہیں۔ دوسروں کے درمیان لووس کورینتھ اور فرینز مارک کے کام دکھائی دے رہے ہیں۔
وارسا میں آئرینا سینڈلر کا پورٹریٹ، پولینڈ، سن 1039 آئرینا سینڈلر (Sendlerowa) یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام ’’زگوٹا‘‘ کی رکن تھیں۔ زگوٹا جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی جسے جلاوطن پولش حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ زگوٹا نے…
آندریژ کلیمووِچ کا زمانہ جنگ کا پورٹریٹ، پولینڈ۔ آندریژ کلیمووِچ (1918-1996) نے پولینڈ پر جرمن افواج کے قبضے کے دوران وارسا میں یہودیوں کی مدد کی اور نجات دلائی۔ بالآخر وہ یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام “زگوٹا”) کا رکن بن گیا، جو ایک خفیہ تنظیم تھی۔ اس تنظیم نے نازی ظلم و ستم…
ولادیسلاف بارتوشیوسکی کا پورٹریٹ، پولینڈ، نامعلوم تاریخ۔ ولادیسلاف بارتوشیوسکی (1922-2015) یہودیوں کی امداد کے لئے کونسل (کوڈ نام “زگوٹا”) کے مشترکہ بانی اور رکن تھے۔ زگوٹا جرمنی کے زیر قبضہ پولینڈ میں پولِش لوگوں اور یہودیوں کی خفیہ نجات دہندہ تنظیم تھی جسے جلاوطن پولش حکومت کی…
زگیئرسکا اسٹریٹ کے اوپر لوڈز یہودی بستی کے حصوں کو ملانے والا پیدل چلنے والوں کا پُل۔ یہ سڑک خود یہودی بستی کا حصہ نہیں تھی۔ لوڈز، پولینڈ 1941.
زہریلے مشروم کا صفحہ۔ اس تصویر میں جولیس اسٹرائخر کے دیئر شٹرمر – ورلیگ کے ذریعہ شائع کردہ بچوں کیلئے متعدد یہود مخالف کتابوں سے ایک صفحہ دکھایا گیا ہے۔ اس کی عبارت ہے، "یہودیوں کی ناک اپنے سرے پر مڑی ہوتی ہے۔ یہ 6 نمبر کی طرح لگتا ہے۔"
زیر تعمیر لاش بھٹی نمبر 4 ۔ کیمپ میں بغاوت کے دوران اس لاش بھٹی کو تباہ کردیا گيا تھا۔ آش وٹز-برکیناؤ، پولینڈ، مئی 1942-1943، موسم سرما۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.