Illustration from an antisemitic children's primer.

سام دشمنی

A Jewish cafe painted with antisemitic graffiti. Vienna, Austria, November 1938.

ایک یہودی کیفے کی دیواروں پر پینٹ کی ہوئی سام دشمنی کی عبارتیں۔ ویانا، آسٹریا، نومبر 1938۔

کریڈٹس:
  • Dokumentationsarchiv des Oesterreichischen Widerstandes

لفظ سام دشمنی سے مراد یہودیوں کے خلاف تعصب یا نفرت ہے۔ ہالوکاسٹ یعنی نازی جرمنی اور اس کے حلیفوں کی طرف سے 1933 سے 1945 کے دوران ریاستی سرپرستی میں یورپی یہودیوں پر ہونے والا ظلم و ستم اور قتل عام سام دشمنی کے حوالے سے تاریخ کی سنگین ترین مثال ہے۔ سام دشمنی کی اصطلاح 1879 میں جرمن صحافی ول ھیم مار نے تخلیق کی جس سے مراد یہودیوں سے نفرت کے علاوہ یہودیوں سے منصوب مختلف لبرل کاسماپولیٹن اور اٹھارویں اور اُنیسویں صدی کے عالمی سیاسی رجحانات سے نفرت کا اظہار ہے۔ جن رجحانات پر نکتہ چینی کی جاتی تھی اُن میں شہری حقوق، آئینی جمہوریت، آزاد تجارت، سوشلزم، فنانس، سرمایہ داری اور عدم تشدد کے نظریات شامل تھے۔

تاہم یہودیوں سے مخصوص نفرت جدید دور اور سام دشمنی کی اصطلاح کے رائج ہونے سےپہلے موجود تھی۔ تمام تر تاریخ کے دوران سام دشمنی کے اظہار کے عام ترین رویوں میں پوگروم یعنی یہودیوں کے خلاف تشدد آمیز فسادات تھے۔ سرکاری حکام اکثر ایسے اقدامات کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے تھے۔ اکثریہ تشدد آمیز فسادات اس لئے ہوئے کیونکہ یہودیوں کے متعلق یہ جھوٹی افواہیں پھیلا دی گئیں کہ وہ لوگ اپنے دینی مقاصد میں عیسائی بچوں کا خون استعمال کرتے ہیں۔

جدید دور میں سام دشمنوں نے اپنی نفرت کے نظرئیے میں سیاسی جہت کا بھی اضافہ کر دیا۔ اُنیسویں صدی کی آخری تہائی کے دوران جرمنی، فرانس اور آسٹریا میں یہود دشمن سیاسی جماعتیں تشکیل دی گئیں۔ "پروٹوکول آف دی ایلڈرلی آف زائیون" جیسی تصنیفات نے ایک بین الاقوامی یہودی سازش کے فراڈ پر مبنی نظریات کیلئے حمایت فراہم کی۔ سیاسی سام دشمنی کا ایک اہم حصہ قوم پرستی تھا جس میں اکثر یہودیوں کی غیر وفادار شہریوں کے طور پر مذمت کی جاتی تھی۔

Germans cheer Adolf Hitler as he leaves the Hotel Kaiserhof just after being sworn in as chancellor.

ہٹلر کے چانسلر کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد کائزرھوف ہوٹل سے نکلنے پر جرمن لوگ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ برلن ، جرمنی، 30 جنوری، 1933

اُنیسویں صدی کی غیر ملکیوں سے خوف پر مبنی قومی اور نسلی تحریک "والکِش تحریک" (لوک یا عوامی تحریک) جرمن فلسفیوں، دانشوروں اور فنکاروں پر مشتمل تھی جو یہودی روح کو جرمن قوم کیلئے اجنبی خیال کرتے تھے اور اُنہوں نے یہودی نظرئیے کو غیر جرمن ہونے کی حیثیت سے متعارف کرایا تھا۔ نسلی بشریات کے نظریہ سازوں نے اِس تصور کیلئے جعلی سائینسی جواز فراہم کیا۔ نازی پارٹی کو 1919 میں قائم کیا گیا اور اِس کی قیادت ایڈولف ہٹلر نے سنبھالی۔ نازی پارٹی نے نسل پرستی پر مبنی نظریات کو سیاسی اظہار دیا۔ نازی پارٹی نے اپنی مفقبولیت جزوی طور پر یہود مخالف پراپیگنڈے کی تشہیر کی بنیاد ہر ہی حاصل کی۔ لاکھوں افراد نے ہٹلر کی کتاب "مائین کیمپف" (یعنی میری جدوجہد) خریدی جس میں یہودیوں کو جرمنی سے خارج کر دینے پر زور دیا گیا۔

1933 میں نازیوں کے اقتدار پر قبضے کے ساتھ پارٹی نے یہود مخالف اقتصادی بائیکاٹ کا حکم دیا۔ کتابوں کو نذر آتش کیا اور تعصب پر مبنی یہود مخالف قانون سازی کی۔ 1935 میں نیورمبرگ قوانین نے نسلی بنیادوں پر "خون" کے حوالے سے یہودیوں کی توجیح کی اور آرین اور غیر آرین کے درمیان مکمل علیحدگی کا حکم دیا اور یوں نسلی تعصب پر درجہ بندی کو قانونی حیثیت دے دی۔ 9 نومبر 1938 کی شب نازیوں نے یہودی عبادت گاہوں (سناگاگز) کو تباہ کر دیا۔ (اِس اقدام کو کرسٹک ناخٹ پوگروم یا ٹوٹے شیشے کی رات کہا جاتا ہے)۔ اِس واقعے سے تباہی کے دور کی طرف سفر کا آغاز ہو گیا جس میں قتل و غارتگری نازیوں کی یہود دشمنی کا واحد نقطہ ارتکاز بن گئی۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.

گلاسری