ھرمین گوئرنگ جرمن فضائیہ کا سربراہ تھا۔ وہ 22 بڑے مجرموں میں سے ایک تھا جن پر نیورمبرگ کی بین الاقوامی فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا۔ یہاں گوئرنگ اپنے 31 جولائی 1941 کے اُس حکم کے بارے میں گواہی دے رہا ہے جس میں اُس نے مملکت کے سلامتی سے متعلق صدر دفتر کے سربراہ رائن ھارڈ ھیڈرش کو اختیار دیا کہ وہ "یورپ میں یہودیوں کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے" منصوبہ بندی کرے۔ عدالت نے گوئرنگ کو ہر طرح سے مجرم پایا اور اسکو موت کی سزا دی۔ لیکن گوئرنگ نے پھانسی سے کچھ ہی پہلے خود کشی کرلی۔
"نہیں وہ کسی بھی اعتبار سے درست نہیں ہے۔" "ٹھیک ہے، آپ ترجمہ کریں۔" "۔۔۔ وہ کام جو آپ کے سپرد پہلے ہی 24 جنوری 1939 کے سرکاری فرمان کے مطابق کیا گیا ہے، اُس کے مطابق ہجرت یا جلاوطنی کی صورت میں یہودی مسئلے کو حل کرنا ہے جو اس مقررہ وقت میں سب سے اچھا اور مناسب حل ہے۔ اس لئے میں آپ کو یہ اختیار دیتا ہوں کہ آپ تنظیمی، عملداری اور مادی اعتبار سے ایک جامع منصوبہ بنائیں تاکہ اُس پر عملدرآمد کیا جا سکے۔ اور اب ہم فیصلہ کن لفظ کی طرف آتے ہیں جس کا ترجنہ غلط طور پر کیا گیا ہے۔۔ یہاں بیان کیا گیا ہے، ایک مکمل حل کیلئے، حتمی حل کیلئے نہیں، یورپ میں جرمن اثرورسوخ والے تمام علاقوں میں یہودی مسئلے کے مکمل حل کیلئے"۔ "یہ معاملہ خود سیکورٹی پولیس، سیکورٹی سروس اور ایس ایس کے چیف گروپن فیوہرر [جنرل] ھیڈرش کے سپرد کر دیا گیا تھا۔ ہم اس بارے میں بالکل صحیح ہیں۔ کیا ایسا نہیں ہے؟" " یہ بالکل درست ہے۔"
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.