ایلونا کارفنکل کالمان

ایلونا کارفنکل کالمان

پیدا ہوا: 12 مئ، 1906

ارڈوبینیے, ہنگری

ایلونا کی پیدائش شمال مشرقی ہنگری کے پہاڑی علاقے میں واقع ارڈوبینیے نامی ایک گاؤں میں رہنے والے مذہبی یہودی والدین کے ہاں ہوئی تھی جن کے چار بچے تھے۔ گاؤں کے مضافات میں واقع کارفنکل ہاؤس میں پچھلی طرف ایک وسیع باغیچہ اور پھلوں کے باغات تھے۔ ایلونا کے والدین کا ایک چھوٹا سا انگور کا باغ اور ایک چھوٹی سے پنساری کی دوکان تھی۔ ایلونا کی شادی فرینک کالمان سے ہوئی اور یہ جوڑا بوڈاپیسٹ سے 36 میل شمال مشرق کی جانب واقع مقام ہٹوان منتقل ہوگیا۔

1933-39: فرینک اور میں نے خود کو ہمیشہ ہنگری کا ہی باشندہ سمجھا جو بس اتفاق سے ہی یہودی تھا اور ہٹوان میں ہماری ہمیشہ ہی بہت عزت کی جاتی تھی۔ تاہم گزشتہ چند مہینوں میں دائیں بازو کے یہودی مخالف طبقوں نے زور پکڑا اور یہاں کا ماحول رفتہ رفتہ تبدیل ہونے لگا۔ میری بیٹی جیوڈتھ کےاسکول کے کچھ ساتھیوں نے اس پر فقرے کسنا شروع کردئے اور اسے یہ معلوم ہونے لگا کہ بہت سے لوگوں کے لئے ہم پہلے یہودی ہیں پھر ہنگری کے باشندے۔

1940-44: چند ہفتے پہلے جرمن افواج کے ہنگری میں داخلے کے بعد فرینک کو جبری طور پر فوج کی خدمت میں لگا دیا گیا۔ اب جیوڈتھ اور مجھے ہٹوان کی چینی کی فیکٹری میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا جہاں اس علاقے کے تمام یہودیوں کو جمع کیا جا رہا ہے۔ ہنگری کے جینڈرمے(پولیس فورس) ہمیں اس یہودی بستی میں صرف 110 پاؤنڈ سامان لے جانے کی اجازت دے رہے ہیں۔ جیوڈتھ ضدی ہے: اس نے ہماری کوئی بھی عمدہ چیز دوسروں کے استعمال کیلئے چھوڑنے سے انکار کر دیا اور میری آنسو بھری درخواستوں کے باوجود اس نے ہمارے چیکوسلوواکیہ سے منگائے گئے خوبصورت، ان چھوئے شیشے کے برتنوں کو توڑنا شروع کر دیا۔

جون 1944 میں ایلونا اور اس کی بیٹی کو جلاوطن کرکے اوسکوویٹز بھیج دیا گیا۔ جیوڈتھ کو جبری مزدور کے طور پر بھرتی کر لیا گیا۔ وہاں پہنچتے ہی ایلونا کو گیس کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.