شلوما ولف (ولی) زاپیرو

شلوما ولف (ولی) زاپیرو

پیدا ہوا: 25 مئ، 1910

سکالا, پولینڈ

ولی نے ایک یہودی خاندان میں جنم لیا اور 20 برس کی عمر میں پولینڈ چھوڑ کر فلسطین جا بسے۔ وہ وہاں برطانوی اختیار کو ختم کرنے کیلئے کارکنوں کی تنظیم میں فعال ہو گئے۔ اُن کی سرگرمیوں کے نتیجے میں یکم مئی 1931 میں گرفتار کر لیا گيا۔ دو برس جیل کی سزا کاٹنے کے بعد ولی کو فلسطین سے نکال دیا گیا۔

1933-39: ولی 1933 میں فلسطین چھوڑ کر آسٹریا کیلئے روانہ ہو گئے جہں اُنہوں نے کارکنوں کی تحریک میں شمولیت اختیار کر لی۔ آسٹریا میں اقتصادی گراوٹ نے اُن کی تحریک میں زور پیدا کر دیا اور ولی اور اُن کے دوستوں پر پولیس کی کڑی نظر رہنے لگی۔ جرمنوں نے جب 1938 میں آسٹریا پر قبضہ کیا تو جرمن خفیہ پولیس گسٹاپو نے اُن کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔ ولی اپنے دوستوں کی مدد سے فرار ہو کر فرانس پہنچ گئے اور پھر ملازمت کی تلاش میں پیرس جا پہنچے۔

1940-44: 1940 کے وسط میں ولی کو پیرس میں فر کے لباس تیار کرنے والے کے پاس ملازمت مل گئی جسے جرمن فوج کیلئے لباس تیار کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ ولی نے وہاں کارکنوں کو منظم کیا اور اُنہیں تخریب کاری کی تربیت دی۔ جرمنوں نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا جس کے جواب میں ولی نے مزید لوگوں کو بھرتی کیا۔ مئی 1943 میں ولی مسلح مزاحمتی گروپ میں شامل ہو گئے۔ اِس گروپ کو فرینک ٹائریس ایٹ پارٹیسنز کہتے تھے۔ 27 اکتوبر 1943 کو اُنہیں اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اُنہوں نے ایک جرمن فوجی قافلے پر حملہ کیا۔ اُنہیں اذیت دی گئی لیکن اُنہوں نے کبھی بھی اپنے ساتھی جنگجوؤں کے نام نہیں بتائے۔ اُنہیں فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت سنائی گئی۔

ولی کو 21 فروری 1944 کو بدھ کے روز ہلاک کر دیا گیا۔

Thank you for supporting our work

We would like to thank Crown Family Philanthropies and the Abe and Ida Cooper Foundation for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of all donors.