میوزک
ہمارا بہار کا موسم
اصلی عنوان: انڈزر فریلنگ!
مورڈیسائی گیبرٹگ عبرانی زبان کے ایک عوامی شاعر و نغمہ نگار تھے۔ وہ پولینڈ کے شہر کراکاؤ میں سن 1877 میں پیدا ہوئے۔ گیبرٹگ کو مارچ سن 1942 میں کراکاؤ یہودی بستی میں قید کر دیا گيا تھا۔ اُنہوں نے نظم "ہمارا بہار کا موسم" اپریل سن 1942 میں لکھی۔ یہ نظم یہودی بستی کی بےکیف اور مایوس کن زندگی کی ترجمانی کر رہی ہے۔
باہر جنگلوں میں، کھیتوں میں اور درختوں پر بہار کا موسم ہے،
لیکن یہاں اس یہودی بستی میں سردی اور خزاں کا موسم ہے،
لیکن ہہاں اس یہودی بستی میں افسردہ اور غمگین فضا ہے،
ایک ماتمی گھر کی طرح – شدید دکھ میں
بہار کا موسم! باہر کھیت بوئے جا چکے ہیں،
لیکن یہاں، ہمارے آس پاس صرف غم و مایوسی کے بیج بوئے گئے ہیں،
یہاں ہمارے آس پاس قد آدم حفاظتی دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں
یہ بستی تاریک رات میں ایک قیدخانے کی مانند دکھائی دے رہی ہے۔
بہار کا موسم تو پہلے ہی تھا! جلد ہی مئی کا مہینہ شروع ہو جائے گا،
مگر یہاں کی فضا گولیوں اور بارود سے مکدر ہے۔
پھانسی دینے والا جلاد اپنے خونی ہل سے کھیت جوت چکا ہے
ایک ظالم و جابر قبرستان -- یہ زمین۔