آئرین اور رین رینیٹ اور رین گوٹمین خاندان میں پیدا ہوئے۔ ان جڑواں بچوں کی پیدائش کے کچھ ہی عرصے بعد یہ خاندان پراگ منتقل ہو گیا۔ یہ خاندان اس وقت پراگ میں ہی رہائش پزیر تھا جب جرمنی نے بوہیمیا اور موراویا پر مارچ 1939 میں قبضہ کیا۔ کچھ مہینوں بعد فوجی وردی میں ملبوس جرمنوں نے ان کے والد کو گرفتار کر لیا۔ کئی دہائیوں کے بعد رین اور آئرین کو یہ معلوم ہوا کہ انکے والد کو آشوٹز کیمپ میں دسمبر 1941 میں قتل کردیا گيا تھا۔ رین، آئرن اور انکی والدہ کو تھیریسین شٹٹ یہودی بستی میں بھجوا دیا گیا جہاں سے بعد میں اُنہیں آشوٹز کیمپ پہنچا دیا گیا۔ آشوٹز کیمپ میں ان جڑواں بچوں کو الگ کردیا گيا اور ان پر طبی تجربات کئے گئے۔ آشوٹز کیمپ سے آزادی کے بعد آئرن اور رین کچھ وقت تک الگ رہے۔ ریسکیو چلڈرن نامی گروپ آرین کو 1947 میں امریکہ لے آیا جہاں وہ رین سے 1950 میں دوبارہ ملی۔
آئرین: اگلی بات جو مجھے یاد آ رہی ہے، اِس کے کچھ ہی دیر بعد ہم پیدل چل رہے تھے۔ یہ ایک ڈراؤنا خواب تھا۔ برف کے بیچوں بیچ چلنا اور میری والدہ ، ہماری والدہ کے پاس ایک سوٹ کیس تھا جسے وہ گھسیٹ کر لیجا رہی تھیں۔ اور مجھے یاد ہے کہ میں جہاں کہیں بھی جا رہی تھی، میں بالکل بھی جانا نہیں چاہتی تھی۔ مجھے اپنی والدہ کی طرف سے مجھے زور سے کھینچنا یاد ہے کہ بس تم چلو۔ مجھے اپنی والدہ کی یہ بات اچھی طرح یاد ہے اور یوں اُن کی وہاں موجودگی کا احساس بھی اب تک موجود ہے یعنی اُن کا مجھے حقیقی طور پر کھینچ کر چلنے کیلئے کہنا۔
رین: میرا خیال ہے میں خاموشی کے ساتھ جارہا تھا، مجھے کھینچنا یاد نہیں ہے۔ البتہ مجھے وہ رات پوری طرح یاد ہے اور اسی طرح مجھے کتے بھی یاد ہیں۔
آئرین: ہاں، ہاں تم صحیح کہ رہے ہو۔ وہاں اس وقت کتے بھی بھونک رہے تھے۔ پھر ہم ایک ریل گاڑی پر سوار ہوگئے۔
رین: ہاں مجھے ریل گاڑی کا سفر یاد ہے۔
آئرین: اور مجھے بھی۔
رین: میرا مطلب ہے کہ اب ہمیں سمجھ آئی ہے کہ یہ ریل کا سفر آشوٹز کیمپ کی جانب تھا۔ لیکن ڈبے میں گرمی، بدبو اور چھوٹی سی جگہ میں اتنے زیادہ لوگوں کی بھیڑ۔۔ یہ سب بہت تکلیف دہ تھا۔ تم نے سنا تھا کہ لوگ ایسے ہی مر گئے تھے۔۔۔
آئرین: وہاں پر کراہنے کی آوازیں تھیں۔۔۔
رین: کراہنے کی آوازیں، وہ بہت ہی خوفناک صورتحال تھی۔
آئرین: ایک چھوٹی بچی ہونے کی حیثیت سے میرے لئے کتنا سخت مرحلہ تھا کہ اس طرح انسانی جسم آپ کے اتنے قریب ہوں۔ مجھے یاد ہے کہ میں لیٹنا چاہتی تھی۔
رین: ہاں۔ ہم کسی وجہ سے لیٹ نہیں سکتے تھے۔۔۔
آئرین: ہاں۔ وہاں کوئی جگہ ہی نہیں تھی۔۔۔
رین: مجھے ٹھیک طرح سے یاد نہیں لیکن شاید یا تو وہاں بالکل جگہ نہیں تھی یا جگہ بہت ہی تنگ تھی یا وہ جگہ بہت ہی گندی تھی یا پھر شاید لیٹنے کیلئے کوئی جگہ تھی ہی نہیں۔
آئرین: آپ لیٹ نہیں سکتے تھے۔ وہاں بالکل بھی جگہ نہیں تھی۔ آپ کو محض اسی جگہ پر ٹکے رہنا تھا جس جگہ پر آپ سوار ہوتے وقت موجود تھے۔ اور ۔۔۔ لیکن ہم نہیں روئے۔
رین: نہیں۔
آئرین: ہم نہیں روئے۔ ہم سہمے ہوئے تھے۔ ہم جانتے تھے کہ ہمیں رونا نہیں ہے۔
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.