ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں مضامین کو حروف تہجی کی فہرست کے حوالے سے براؤز کریں۔ نازیوں کا اقتدار میں آنا، ہولوکاسٹ کیسے اور کیوں ہوا، نازی کیمپوں اور یہودی بستیوں میں زندگی، اور جنگ کے بعد کے عدالتی کیسز جیسے موضوعات کے بارے میں مزید جانیں۔
نازی قائدین نے جرمنی کو نہ صرف سیاسی بلکہ ثقافتی طور پر بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ حکومت نے فن کی اس قسم کو محدود کردیا جسے تیار، نمائش اور فروخت کیا جا سکتا تھا۔ 1937 میں نازی پروپیگنڈا کے وزیر جوزف گوئبلز نے عوام کو فن کی وہ شکلیں دکھانے کا منصوبہ بنایا جنہیں حکومت ناقابل قبول سمجھتی…
نازیوں نے 1939 کے آخر میں بڑے پیمانے پر قتل و غارتگری کیلئے زہریلی گیس سے تجربات کا آغاز کیا اور سب سے پہلے ذہنی مریضوں کو ہلاک کیا گیا۔ اسے یوتھینیشیا کہا جاتا ہے۔ یوتھینیشیا یعنی رحم کھاتے ہوئے موت دینا اُن جرمنوں کے منظم قتل کی اصطلاح ہے جنہیں نازیوں نے ذہنی یا جسمانی معذوری کی وجہ…
جرمنوں نے مئی 1942 سے اکتوبر 1943 تک کیف کے قریب سائرٹس لیبر ایجوکیشن کیمپ چلایا۔ سائریٹس کیمپ مقبوضہ سوویت یوکرین میں نازی دہشت گردی کا ایک اہم مقام تھا۔ ہولوکاسٹ کے شواہد کو تباہ کرنے کی نازی کوششوں میں سائرٹس کے قیدی بھی زبردستی شامل کیے گئے تھے۔
پہلی عالمی جنگ میں جرمنی کی شکست اور اس کے نتیجے میں وائمر جمہوریہ کے سیاسی اور معاشی بحرانوں کے دوران نسلی صفائی اور یوجینکس نامی خیالات آبادی کی پالیسی، عوامی صحت کی تعلیم اور سرکاری تحقیق میں استعمال ہونا شروع ہو گئیں۔ "غیر صحتمند" افراد کو آبادی میں اضافے کی خاطر زندہ رکھنے کے…
سام دشمنی سے مراد یہودیوں کے خلاف تعصب یا اُن سے نفرت ہے۔ یہ نفرت ہی ہولوکاسٹ کی بنیاد تھی۔ لیکن یہود دشمنی نہ ہولوکاسٹ کے ساتھ شروع ہوئی تھی اور نہ ہی اس کے ساتھ ختم ہوئی۔ یہ نفرت ہزاروں سال سے موجود ہے۔ تاریخی طور پر یہ نفرت اکثر یہودیوں کے خلاف منظم امتیاز، ناانصافی اور ظلم و ستم کی…
سام دشمنی سام دشمنی ہالوکاسٹ کے دوران لاتعداد افراد کو پیش آنے والے سانحے کو سمجھنے کا نقطہ آغاز ہے۔تاریخ کے ہر دور میں یہودیوں نے تعصب اور امتیاز کا سامنا کیا ہے جسے سام دشمنی کا نام دیا گيا ہے۔ دو ہزار سال پہلے روم کے باشندوں نے انہيں اس علاقے سے نکال دیا جسے اب اسرائيل کہا جاتا ہے…
لفظ سام دشمنی کا مطلب یہودیوں کے خلاف تعصب یا نفرت ہے۔ ہولوکاسٹ، نازی جرمنی اور اس کے حلیفوں کے ہاتھوں 1933 اور 1945 کے دوران یورپی یہودیوں کی حکومت کی طرف سے دی گئی موت کی سزائیں سام دشمنی کی تاریخ میں سب سے بڑی اور اہم مثال ہے۔ 1879 میں جرمن صحافی ولہیلم مار نے سام دشمنی کی اصطلاح کی تشکیل…
دی پروٹوکولز آف دی زائن ایک یہودی مخالف کتاب ہے جو یہودیوں سے نفرت کو فروغ دینے کے لئے استعمال ہوتی ہے۔ یہ پہلی بار 1903 میں شائع ہوئی تھی۔ پروٹوکولز میں مبینہ عالمی یہودی طاقت کے بارے میں سازشی نظریات شامل ہیں۔ یہ جدید دور کی سب سے زیادہ وسیع پیمانے پر یہودی مخالف اشاعت ہے۔
ہٹلر کی آمریت کے پہلے چھ سال کے دوران حکومت کی ہر سطح پر – ریخ یعنی مرکزی حکومت، ریاست اور بلدیہ – میں سینکڑوں قوانین، حکمنامے، ہدایات، راہنما خطوط اور ضوابط منظور کر لئے گئے جن کے تحت جرمنی میں یہودیوں کے شہری اور انسانی حقوق کو محدود کر دیا گیا۔ نازی جرمنی میں 1933- 1939 کے دوران یہود…
1945 میں جب دوسری عالمی جنگ ختم ہوئی تو یورپ کے 60 لاکھ یہودی ہلاک ہو چکے تھے۔ وہ ہالوکاسٹ کے دوران مارے جا چکے تھے۔ موت کا شکار ہونے والوں میں دس لاکھ سے زائد بچے تھے۔نسل پرستی کا تعصب پر مبنی نظریہ جس کے تحت یہودیوں کو ایسی زہریلی جونکیں قرار دیا جاتا تھا جو صرف خاتمے کے قابل تھے۔…
یہودیوں اور دوسرے گروہوں پر ظلم و ستم صرف ہٹلر اور دیگر نازی حریت پسندوں کے اقدامات کا نتیجہ نہیں تھا۔ نازی رہنماؤں کو متنوع شعبوں میں کام کرنے والے پیشہ ور افراد کی سرگرم مدد یا تعاون کی ضرورت ہوتی تھی جو بہت سے معاملات میں مستند طور پر نازی نہیں تھے۔ سرکاری افسران سے لے کر ججوں تک،…
سواسٹیکا کی ایک جامع تاریخ ہے۔ ایڈولف ہٹلر کے نازی پرچم وضع کرنے سے کم از کم پانچ ھزار برس قبل یہ نشان استعمال ہوتا تھا۔ سواسٹیکا کا لفظ سنکرت کے لفظ سواستیکا سے لیا گیا ہے جس کے معنی ہیں "خوش قسمتی" یا "خیروعافیت"۔ یہ نشان (مڑا ہوا کراس) سب سے پہلے نیولیتھک یوریشیاء میں استعمال ہوا۔…
اس کے علاوہ، بہت خراب حالت میں بھی نازی کیمپوں میں یہودی قیدی ان تحریکوں کو شروع کرنے میں کامیاب رہے۔ 14 اکتوبر 1943 کو سوبیبور میں قیدیوں نے کیمپ کے ڈپٹی کمانڈنٹ جوہان نیمان سمیت کیمپ کے ایس ایس عملے کے 11 ارکان کو قتل کر دیا جبکہ 300 کے قریب قیدی فرار ہو گئے۔ خاردار تار کو توڑتے ہوئے اور…
1942 کے موسم بہار میں جرمن ایس ایس اور پولیس حکام نے سیلاب زدہ اور بہت کم آبادی کے علاقے میں سوبیبور قتل مرکز قائم کیا۔ یہ علاقہ آجکل کے پولینڈ کا مشرقی سرحدی علاقہ ہے۔ مجموعی طور پر اس کیمپ کا رقبہ 1312 فٹ ضرب 1969 فٹ تھا۔ اس علاقے کے اردگرد درختوں کی ایک باڑ لگائی گئی تھی جس کے باعث یہ…
22 جون، 1941 کو نازی جرمنی نے پولینڈ کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادی سوویت یونین کے خلاف اچانک حملے کا آغاز کر دیا۔ سال کے آخر تک جرمن فوجی ماسکو کے گردونواح میں سینکڑوں میل پیش قدمی کر چکے تھے۔ حملے کے بعد جلد ہی متحرک قاتل یونٹس نے سوویت یہودیوں کا بڑے پیمانے پر قتل شروع کر دیا۔ جرمن افواج…
کیوبا میں محفوظ پناہ گاہوں سے انکار اور ریاستہائے متحدہ امریکہ میں داخلے کی اپیلوں کو نظرانداز کیے جانے کے بعد، سینٹ لوئس کے مسافر برطانیہ، فرانس، بیلجیم، یا نیدرلینڈز میں اتر گئے۔ ہر ایک میں مسافروں کی قسمت اس کے بعد بہت سے عوامل پر منحصر تھی، بشمول جغرافیہ اور جرمنی کے خلاف جنگ کا…
کیوبا میں محفوظ پناہ گاہوں سے انکار اور ریاستہائے متحدہ میں داخلے کی اپیلوں کو نظرانداز کیے جانے کے بعد سینٹ لوئس کے مسافر برطانیہ، فرانس، بیلجیم، یا نیدرلینڈز میں اتر گئے۔ ہر ایک میں مسافروں کی قسمت اس کے بعد بہت سے عوامل پر منحصر تھی، بشمول جغرافیہ اور جرمنی کے خلاف جنگ کا راستہ۔
جرمن بحری جہاز سینٹ لوئيسکا سفر نازی دہشتگردی سے فرار ہونے والے متعدد افراد کی مشکلات کو اجاگر کرتا ہے۔ مئی 1939 میں 937 مسافر، جن میں سے بیشتر یہودی پناہ گزین تھے، جرمنی کے شہر ہیمبرگ سے کیوبا کی طرف روانہ ہوا۔ ان میں سے زیادہ تر افراد کا ارادہ تھا کہ وہ ہجرت کر کے امریکہ چلے جائيں، اور…
مئی 1939 میں، جرمن لائنر سینٹ لوئس ہیمبرگ، جرمنی سے ہوانا، کیوبا روانہ ہوا۔ 937 مسافر تقریباً تمام یہودی مہاجر تھے۔ کیوبا کی حکومت نے جہاز کو اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ امریکہ اور کینیڈا مسافروں کو داخل کرنے کے لئے تیار نہیں تھے۔ سینٹ لوئس کے مسافروں کو بالآخر نازی جرمنی واپس…
سکیورٹی پولیس (Sicherheitspolizei،SiPo) ایک نئی جرمن پولیس تنظیم تھی جسے 1936 میں ایس ایس رہنما اور جرمن پولیس کے سربراہ ہینرچ ہملر نے تشکیل دیا تھا۔ سیکورٹی پولیس نے فوجداری پولیس کریپو (Kripo) اور سیاسی پولیس گسٹاپو (Gestapo) کو متحد کر دیا۔ یہ ایس ایس کی انٹیلی جنس ایجنسی ایس ڈی(Sicherheitsdienst) کے ساتھ…
شراکت کاروں نے ہولوکاسٹ زمانے کے سفاک ترین مظالم روا رکھے تھے۔ یہود دشمنی، قوم پرستی، نسلی بنیاد پر نفرت، اشتراکیت دشمنی اور مفاد پرستی نے جرمن مقبوضہ علاقوں کے بہت سے شہریوں کو یورپی یہودیوں کے خاتمے کیلئے نازی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی جانب مائل کیا۔ جرمنی کے حلیف ممالک نے یہود…
دوسری عالمی جنگ کے دوران شمالی افریقہ میں فوجی کارروائیاں 13 ستمبر 1940 اور 13 مئی 1943 کے درمیان کی گئیں۔ یہ کارروائیاں مغربی اتحادیوں اور حلیف قوتوں دونوں کیلئے حساس نوعیت کی اہمیت رکھتی تھیں۔ حلیف طاقتوں کی کوشش تھی کہ وہ اتحادیوں کیلئے مشرقِ وسطٰی سے تیل کی سپلائی منقطع کردیں، حلیف…
1939 میں جرمن حکومت نے جرمنی میں رہنے والے تمام افراد کی مردم شماری کروائی۔ مردم شماری کرنے والوں نے ہر فرد کی عمر، جنس، رہائش، پیشہ، مذہب اور ازدواجی حیثیت کا ریکارڈ لیا، اور انہوں نے پہلی دفعہ افراد کی نسل کو ان کے نانا، نانی، دادا یا دادی کی نسل کے حوالے سے دیکھا۔ ان معلومات کو بعد…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.