ہولوکاسٹ اور دوسری جنگ عظیم کے بارے میں مضامین کو حروف تہجی کی فہرست کے حوالے سے براؤز کریں۔ نازیوں کا اقتدار میں آنا، ہولوکاسٹ کیسے اور کیوں ہوا، نازی کیمپوں اور یہودی بستیوں میں زندگی، اور جنگ کے بعد کے عدالتی کیسز جیسے موضوعات کے بارے میں مزید جانیں۔
جنوری 1933 میں جرمنی کا چانسلر بننے کے بعد ایڈولف ہٹلر نے جرمنی کو ایک پارٹی کی آمریت میں تبدیل کرنے اور نازیوں کی حکمت عملیوں پرعملدرآمد کے لئے ضروری پولیس کی طاقت کا بندوبست کرنے میں دیر نہيں لگائي۔ اس نے اپنی کابینہ کو ایمرجنسی نافذ کرنے اور پریس، اظہار رائے اور اکٹھا ہونے جیسی…
ایڈولف ہٹلر کے 30 جنوری 1933 کو جرمنی کا چانسلر نامزد ہونے پر جرمنی میں جمہوریت کا خاتمہ ہوگیا۔ نسل پرستی اور آمریت کے تصورات سے آراستہ، نازیوں نے بنیادی آزادیوں کا خاتمہ کر دیا اور ایک "وولک" کمیونٹی بنانے کی ٹھانی۔ وولک کمیونٹی کے تصور کے مطابق جرمنی کے تمام سماجی طبقوں اور علاقوں کو…
پس منظر13 مئی 1931 پر، بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے برلن کو 1936 کے سرمائی اولمپکس سے نوازا۔ بیلجیم کے کاؤنٹ ہنری بیلٹ-لیٹور کمیٹی کا سربراہ تھا۔ پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد برلن کا انتخاب نے جرمنی کو عالمی برادری میں واپس آنے کا ایک اشارہ کیا۔دو سال بعد نازی پارٹی کا لیڈر ایڈولف ہٹلر…
اہم حقائق سن 2016 برلن جرمنی میں 1936 میں منعقد ہونے والے اولمپک کھیلوں کی 80 ویں سالگرہ کا سال ہے۔نازی جرمنی نے 1936 کے اولمپک کھیلوں کو پروپیگنڈے کیلئے استعمال کیا۔ نازیوں نے اپنی حکومت کی یہود مخالف پالیسیوں کے ساتھ ساتھ جرمنی کی بڑھتی ہوئی عسکریت پسندی پر پردہ ڈالتے ہوئے ایک نئے،…
جرمنی میں 1933 میں ایڈولف ہٹلر کے برسراقتدار آنے کے فوراً بعد امریکہ اور دیگر مغربی جمہوریتوں کے مبصرین نے نازی جرمنی کی طرف سے اولمپک کھیلوں کی میزبانی کی حمایت کرنے کے اخلاقی جواز پر سوال کھڑے کئے۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی نے جون 1933 میں جرمن اولمپک کمیٹی سے عہد حاصل کیا کہ جرمنی…
اگست 1936 میں دو ہفتوں کیلئے ایڈولف ہٹلر کی آمرانہ حکومت نے موسم گرما کے اولمپک کھیلوں کا انعقاد کرتے ہوئے اپنی نسلی امتیاز پر مبنی پالیسی اور فوجی کردار کو چھپائے رکھا۔ حکومت نے ان اولمپک کھیلوں کے انعقاد کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے غیر ملکی شائقین اور صحافیوں کو ایک پرامن اور بردبار…
ایذا رسانی کے متاثرینجرمنی نسل پرست نازیوں کے ابتدائی نشانے میں سیاسی مقابلہ کرنے والے، کمیونسٹ، سماجی جمہوریت پسند، اور تجارتی یونین تھے۔ یہوواہ کے گواہوں نے جرمن فوج میں خدمات انجام دینے یا ایڈولف ہٹلر کی فرمانبرداری کا حلف اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس کے نتیجے میں انہیں بھی…
ہولوکاسٹہولوکاسٹ ایک ایسا واقعہ ہے جو ہماری مغربی تہذیب، قومی ریاست اور جدید بیوروکریٹک تہذیب کے ساتھ ساتھ انسانی فطرت کو سمجھنے کیلئے مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ لاکھوں معصوم شہریوں کے قتل کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا۔ ایک نسل پرست سوچ کے تحت، جس کے مطابق یہودی ایسے کیڑے تھے جو صرف…
تعارفکچھ علماء نے سامراج اور استعمار کے تناظر میں مشرقی یورپ کے بارے میں نازی نظریات اور پالیسیوں کا جائزہ لیا ہے۔ سامراجیت ایک ریاست کی اپنی سرحدوں سے باہر کی زمینوں یا لوگوں پر اقتدار کی توسیع ہے، بشمول فتح، حصول، یا سیاسی یا معاشی اقتدار کی توسیع کے ذریعے۔نوآبادیات سامراجیت کی…
1930 کی پوری دہائی کے دوران، نازی جرمنی نے ایک جارحانہ خارجہ پالیسی کو اختیار کیے رکھا۔ اس کا نتیجہ عالمی جنگِ عظیم دوم کی صورت میں نکلا، جس کا آغاز ستمبر 1939 میں یورپ میں ہوا تھا۔ قبل از جنگ اور دوران جنگ علاقائی توسیع کے نتیجے میں لاکھوں یہودی جرمنی کے زیرِ تسلط آ گئے۔ 11–13 مارچ 1938 کو…
"پروپیگنڈا تمام لوگوں پر ایک نظرئیے کو مسلط کرنے کی کوشش کرتا ہے ۔۔۔ پروپیگنڈا عام لوگوں پر ایک خیال کی حیثیت سے اثرانداز ہوتا ہے اور پھر اِس خیال کی فتح کیلئے اُنہیں تیار کرتا ہے"۔ یہ الفاظ ایڈولف ہٹلر نے اپنی کتاب مین کیمپف (1926) میں لکھے تھے جس میں اُس نے پہلے قومی سوشلزم کے تصورات کو…
نازی چاہتے تھے کہ جرمن نازی آمریت کی حمایت کریں اور نازی نظریات پر یقین رکھیں۔ اس ہدف کی تکمیل کے لئے، انہوں نے سنسرشپ اور پروپیگنڈا کے ذریعے مواصلاتی صورتوں کو کنٹرول کرنے کی کوشش کی۔ اس میں اخبارات، میگزینز، کتابوں، آرٹ تھیٹر، موسیقی، فلمیں، اور ریڈیو پر کنٹرول کرنا شامل…
نازی کریپو، یا فوجداری پولیس، نازی جرمنی کی جاسوس فورس تھی۔ وہ چوری اور قتل جیسے جرائم کی تحقیقات کے ذمہ دار تھے۔ نازی حکومت اور دوسری جنگ عظیم کے دوران، یہ نازی نظریات پر مبنی پالیسیوں کا ایک اہم نافذ کنندہ بن گیا۔ کریپو نے یہودیوں اور روما سے زیادتی کرنے اور قتل کرنے میں مدد کی۔…
1933 اور 1945 کے دوران نازی جرمنی نے جن لاکھوں افراد کو اپنا ہدف بنایا اُن کو قید میں ڈالنے کیلئے 20 ھزار کیمپ قائم کئے۔ اِن کیمپوں کو کئی مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا جن میں جبری مشقت کے کیمپ، عارضی کیمپ جو منزل تک پہنچانے سے پہلے عارضی رہائش گاہ کیلئے استعمال ہوتے اور پھر استیصالی کیمپ جو…
سن 1933 اور 1945 کے درمیان نازی جرمنی نے اپنے کئی ملین نشانہ بننے والوں کے لئے تقریبا 20،000 کیمپ قائم کئے۔ یہ کیمپ کئی مقاصد کو پورا کرنے کیلئے استعمال کئے جاتے تھے جس میں جبری مشقت کے کیمپ، عارضی وے اسٹیشن کے طور پر استعمال ہونے والے ٹرانزٹ کیمپ اور بنیادی طور پر یا مکمل طور پر اجتماعی قتل…
نازی کیمپ کا نظام نازی ریاست کے سیاسی مخالفین کی روک تھام کے نظام کے طور پر شروع ہوا۔ تیسری رائخ کے شروع کے چند سالوں میں نازيوں نے بنیادی طور پر کمیونسٹوں اور سوشلسٹوں کو حراست میں لیا تھا۔ 1935 کے قریب حکومت نے ایسے افراد کو بھی گرفتار کرنا شروع کیا جنہيں وہ نسلی یا حیاتیاتی طور پر…
یورپ میں جب اتحادی افراج نے نازی جرمنی کے خلاف حملوں کا سلسلہ شروع کیا تو اُن کا سامنا حراستی کیمپوں میں موجود ھزاروں قیدیوں سے ہوا۔ اِن میں سے متعدد قیدی مقبوضہ پولینڈ کے قیدی کیمپوں سے جرمنی کے اندرونی علاقوں تک جبری مارچ کو برداشت کر چکے تھے۔ یہ قیدی بھوک پیاس اور بیماری کا شکار…
جیسے ہی اتحادی فوجی نازی جرمنی کے خلاف بھرپور حملوں کے نتیجے میں یورپ کے چاروں طرف پھیل گئے، انہیں ایسے کئی ھزار حراستی کیمپوں کے قیدی ملے جو بھوک اور بیماری کی وجہ سے مر رہے تھے۔ ان نازی کیمپوں کی آزادی کے بعد ہی دنیا کو نازیوں کے ظلم و بربریت کے بارے میں معلوم ہوا۔ سوویت افواج کسی…
نازی جرمنی نے نازی نظریے کے نام پر لاکھوں لوگوں کو تکالیف دیں، ان پر ظلم کیا اور قتل کیا۔ کچھ معاملات میں انہوں نے یہ اپنے اتحادیوں اور حلیفوں کی مدد اور تعاون سے کیا۔
نازی جرمنی نے بے مثال پیمانے پر قتل وغارت گری کی۔ نازیوں، ان کے اتحادیوں نیز ان کے ساتھیوں نے چھ ملین یہودیوں کو موت کے گھاٹ اتارا۔ منظم طور پر اور ریاستی سرپرستی میں ہونے والی نسل کشی کو اب ہولوکاسٹ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ نازیوں، ان کے اتحادیوں نیز ان کے ساتھیوں نے دوسرے بڑے پیمانے…
نازی پارٹی دائیں بازو کے متعدد انتہا پسند سیاسی گروہوں میں سے ایک تھی جو پہلی جنگ عظیم کے بعد جرمنی میں ابھری۔ عظیم افسردگی کے آغاز کے ساتھ ہی یہ غیر یقینی سے سیاسی اہمیت کی طرف تیزی سے بڑھ گئی، اور 1932 میں جرمن پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی۔
نازیوں کی نسل پرستی نسل کے بارے میں نازی عقائد اور نظریات نے نازی جرمنی میں روزمرہ کی زندگی اور سیاست کے تمام پہلوؤں کو تشکیل دیا۔ خاص طور پر، نازیوں نے اس غلط خیال کو قبول کیا کہ یہودی ایک الگ اور کمتر نسل ہیں۔ اس عقیدے کو نسلی سام دشمنی کے نام سے جانا جاتا ہے۔نسل کے بارے میں نازی…
دوسری عالمی جنگ کے دوران متعدد جرمن ڈاکٹروں نے قیدی کیمپوں کے ھزاروں قیدیوں پر اُن کی مرضی کے بغیر تکلیف دہ اور اکثر اوقات مہلک تجربات کئے۔ تھرڈ ریخ کے تسلط کے دوران غیر اخلاقی طور پر کئے گئے اِن تجربات کو تین قسموں میں بانٹا جا سکتا ہے۔ پہلی قسم میں ایسے تجربات آتے ہیں جن کا مقصد…
We would like to thank Crown Family Philanthropies, Abe and Ida Cooper Foundation, the Claims Conference, EVZ, and BMF for supporting the ongoing work to create content and resources for the Holocaust Encyclopedia. View the list of donor acknowledgement.